Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلْبَخْعُ: (ف) کے معنی غم سے اپنے تئیں ہلاک کر ڈالنا کے ہیں(1) اور آیت کریمہ: (فَلَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفۡسَکَ ) (۱۸:۶) شاید تم غم و غصہ سے خود کو ہلاک کرڈالو۔۔ میں رنج و غم کے ترک کی ترغیب دی گئی ہے، جیساکہ آیت: (فَلَا تَذۡہَبۡ نَفۡسُکَ عَلَیۡہِمۡ حَسَرٰتٍ ) (۳۵:۸) میں ہے کہ ان پر حسرتوں کے باعث تمہاری جان نہ نکل جائے۔ شاعر نے کہا ہے(2) (طویل) (۴۰) اَلَا اَیُّھَا الْبَاخِعُ الْوَجْدِ نَفْسَہٗ۔ اے غم کی وجہ سے خود کو ہلاک کرنے والے۔ بخع فلانٌ بالطاعۃ فلان نے طاعت میں مبالغہ یا۔ بخع فلانٌ بما علیہ من الحق فلاں نے سخت بیزاری کے ساتھ اپنے اوپر دوسرے کے حق کا اقرار کیا گویا یہاں سخت کراہت اور بیزاری کو خود کو ہلاک کرنے والے کے قائم مقام کردیا گیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بَاخِعٌ سورة الكهف(18) 6
بَاخِعٌ سورة الشعراء(26) 3

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220