Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاَلَدُّ : سخت جھگڑا لو آدمی کو کہتے ہیں جو کسی کی بات مانتا ہی نہ ہو۔ اسی کی جمع لُدُّ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے : (وَ ہُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ) (۲۔۲۰۴) حالانکہ وہ سخت جھگڑا لو ہے۔ (وَ تُنۡذِرَ بِہٖ قَوۡمًا لُّدًّا) (۱۹۔۹۷) تاکہ اس کے ذریعہ سخت جھگڑالوقوم کو بدانجام سے آگاہ کرو۔ اصل میں الدشدید اللدد یعنی اس آدمی کو کہتے ہیں۔ جس کی گردن کا پہلو بڑا سخت ہو۔ اور مجاز اس شخص پر بولا جاتا ہے جسے اس کے ارادہ سے پھیرا نہ جاسکے۔ فُلَانٌ یَّتَلَدَّدُ: فلاں گردن موڑ کر رخ پھیرتا ہے۔ اَللَّدُوْدُ: وہ دوا جو منہ کی جانب سے پلائی جائے۔ (1) اِلْتَدَدْتُ : لدودلینا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَلَدُّ سورة البقرة(2) 204
لُّدًّا سورة مريم(19) 97