और लोगों में से कोई है कि उसकी बात दुनिया की ज़िंदगी में तुमको प्यारी लगती है और वह अपने दिल की बात पर अल्लाह को गवाह बनाता है; हालाँकि वह सख़्त झगड़ालू है।
اورلوگوں میں سے کوئی ہے جس کی بات دنیاکی زندگی میں آپ کوپسند آتی ہے اورجو اس کے دل میں ہے اس پروہ اﷲ تعالیٰ کوگواہ بناتاہے حالانکہ وہ (جھگڑے میں)سخت جھگڑالو ہے۔
اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں ، جن کی باتیں تو اس دنیا کی زندگی میں تمہیں بڑی میٹھی معلوم ہوتی ہیں اور وہ اپنی دلی نیت پر خدا کو گواہ بناتے ہیں لیکن وہ کٹر دشمن ہیں ۔
اور بعض لوگ ( منافقین ) ایسے بھی ہیں کہ جن کی ( چکنی چپڑی ) باتیں تمہیں زندگانی دنیا میں بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ اپنی دلی حالت پر خدا کو گواہ بناتے ہیں حالانکہ وہ ( تمہارے ) بدترین دشمن ہیں ۔
انسانوں میں کوئی تو ایسا ہے ، جس کی باتیں دنیا کی زندگی میں تمہیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں ، اور اپنی نیک نیتی پر وہ بار بار خدا کو گواہ ٹھیراتا ہے 223 ، مگر حقیقت میں وہ بد ترین دشمن حق ہوتا ہے ۔ 224
اور لوگوں میں سے کوئی ایسا شخص ہے جس کی بات دنیا کی زندگی کے بارے میں آپ کو پسند آتی ہے اس حال میں کہ وہ جو اس کے دل میں ہے اس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ انتہا درجے کا جھگڑالو ہے
اور لوگوں میں ایک وہ شخص بھی ہے کہ دنیوی زندگی کے بارے میں اس کی باتیں تمہیں بڑی اچھی لگتی ہیں اور جو کچھ اس کے دل میں ہے اس پر وہ اللہ کو گواہ بھی بناتا ہے ، حالانکہ وہ ( تمہارے ) دشمنوں میں سب سے زیادہ کٹر ہے
اور لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جس کی بات آپ کو دنیاکی زندگی میں بڑی بھلی معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی نیک نیتی پر اللہ کو گواہ بھی بناتا ہے حالانکہ وہ بدترین جھگڑالوہوتا ہے
اور بعض آدمی وہ ہیں کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے ( ف۳۹۲ ) اور اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے ،
اور لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ( ہوتا ) ہے کہ جس کی گفتگو دنیاوی زندگی میں تجھے اچھی لگتی ہے اور وہ اﷲ کو اپنے دل کی بات پر گواہ بھی بناتا ہے ، حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑالو ہے