Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह को याद करो मुक़र्रर दिनों में, फिर जो शख़्स जल्दी करके दो दिन में (मक्का वापस) आ जाए उस पर कोई गुनाह नहीं, और जो शख़्स ठहर जाए उस पर भी कोई गुनाह नहीं, यह उसके लिए है जो अल्लाह से डरे, और तुम अल्लाह से डरते रहो और ख़ूब जान लो कि तुम उसी के पास इकट्ठा किए जाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورگنتی کے چند دنوں میں اﷲ تعالیٰ کو یاد کرو، پھر جو شخص دودن میں جلدی کرتاہے تو اس پرکوئی گناہ نہیں اور جو تاخیر کرے تواس پر (بھی)کوئی گناہ نہیں،اس کے لیے جواللہ تعالیٰ سے ڈرے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرواورجا ن لوکہ یقیناتم اس کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور گنتی کے چند دنوں میں اللہ کو یاد کرو ۔ سو جو دو ہی دنوں میں اٹھ کھڑا ہو ، اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو ٹھہرا رہے ، اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ۔ یہ ( رعایت ) ان کیلئے ہے ، جو تقویٰ کو ملحوظ رکھیں اور اللہ سے ڈرتے رہو اور خوب جان رکھو کہ تم اسی کے حضور میں اکٹھے کیے جاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

اور گنتی کے چند دنوں میں خدا کو یاد کرو پس جو جلدی کرے گا اور ( منٰی سے ) دو ہی دن میں چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے ۔ اور جو دیر کرے ( تیسرے دن تک ٹھہرا رہے ) اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے مگر یہ ( رعایت ) اس کے لئے ہے جو ( شکار سے ) بچتا رہا ہو اور اللہ ( کی نافرمانی سے ) ڈرو اور یقین رکھو کہ تم اسی کے حضور اکھٹے کئے جاؤگے ( پلٹ کر جاؤ گے ) ۔

By Moudoodi

یہ گنتی کے چند روز ہیں ، جو تمہیں اللہ کی یاد میں بسر کرنے چاہئیں ۔ پھر جو کوئی جلدی کر کے دو ہی دن میں واپس ہوگیا تو کوئی حرج نہیں ، اور جو کچھ دیر زیادہ ٹھیر کر پلٹا تو بھی کوئی حرج نہیں ۔ 222 بشرطیکہ یہ دن اس نے تقوٰی کے ساتھ بسر کیے ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ کی نافرمانی سے بچو اور خوب جان رکھو کہ ایک روز اس کے حضور میں تمہاری پیشی ہونے والی ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( حج کے ) مقررہ دنوں میں اﷲ ( تعالیٰ ) کا ذکر کرتے رہو پس جو جلدی کرے ( اور ) دو دن ( ہی ) میں چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیںاور جو مزید رُکے تو اس پر ( بھی ) کوئی گناہ نہیں ، ( یہ احکام ) تقویٰ احتیار کرنے والوں کے لیے ( ہیں ) اور جان لو بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف تم جمع کیے جاؤ گے

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کو گنتی کے ( ان چند ) دنوں میں ( جب تم منی میں مقیم ہو ) یاد کرتے رہو ۔ پھر جو شخص دو ہی دن میں جلدی چلا جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے اور جو شخص ( ایک دن ) بعد میں جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ( ١٣٥ ) یہ ( تفصیل ) اس کے لیے ہے جو تقوی اختیار کرے اور تم سب تقوی اختیار کرو ، اور یقین رکھو کہ تم سب کو اسی کی طرف لے جا کر جمع کیا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

ان گنتی کے دنوں ( یعنی کہ یوم تشریق جو 11,12,13 ذوالحجہ ) میں اللہ کو خوب یادکرو ، پھراگرکوئی شخص جلدی کرکے دودنوں میں واپس ہوگیا تو بھی اس پر کچھ گناہ نہیں اور اگرایک دن کی تاخیرکرلے توبھی کوئی بات نہیں بشرطیکہ اللہ سے ڈرنے والاہو ، اوراللہ کی نافرمانی سے بچتے رہو اور جان لوکہ ( آخرت کو ) تم اِسی کے حضورجمع کئے جائوگے

By Kanzul Eman

اور اللہ کی یاد کرو گنے ہوئے دنوں میں ( ف۳۹۰ ) تو جلدی کرکے دو دن میں چلا جائے اس پر کچھ گنا نہیں اور جو رہ جائے تو اس پر گناہ نہیں پرہیزگار کے لئے ( ف۳۹۱ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اسی کی طرف اٹھنا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اﷲ کو ( ان ) گنتی کے چند دنوں میں ( خوب ) یاد کیا کرو ، پھر جس کسی نے ( منیٰ سے واپسی میں ) دو ہی دنوں میں جلدی کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے ( اس میں ) تاخیر کی تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ، یہ اس کے لئے ہے جو پرہیزگاری اختیار کرے ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم سب کو اسی کے پاس جمع کیا جائے گا