Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्हीं लोगों के लिए हिस्सा है उनके किये का, और अल्लाह जल्द हिसाब लेने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ ہیں جن کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہے جوانہوں نے کمایااوراﷲ تعالیٰ بہت جلدحساب لینے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جن کو ان کے کیے کا حصہ ملنا ہے اور اللہ جلد حساب چکانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو کچھ انہوں نے کمایا ہے اس سے ( دنیا و آخرت میں ) ان کو حصہ ملے گا اور اللہ بہت جلد حساب بے باق کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

ایسےلوگ اپنی کمائی کے مطابق ﴿دونوں جگہ ﴾ حصہ پائیں گے اور اللہ کو حساب چکاتے کچھ دیر نہیں لگتی ۔

By Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے لیے ان کی کمائی ( اعمال ) کا حصّہ ( تیار ) ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت جلد حساب لینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اپنے اعمال کی کمائی کا حصہ ( ثواب کی صورت میں ) ملے گا ، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

ایسے لوگوں کا اپنی اپنی کمائی کے مطابق ( دونوں جگہ ) حصہ ہے اور اللہ فوراً حساب چکا دینے والا ہے

By Kanzul Eman

ایسوں کو ان کی کمائی سے بھاگ ( خوش نصیبی ) ہے ( ف۳۸۸ ) اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے ( ف۳۸۹ )

By Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ان کی ( نیک ) کمائی میں سے حصہ ہے ، اور اﷲ جلد حساب کرنے والا ہے