और उनमें से कुछ वे भी हैं जो कहते हैं कि ऐ हमारे (प्यारे) रब! हमको दुनिया में (भी) भलाई दीजिए और आख़िरत में भी भलाई दीजिए और हमें आग के अज़ाब से बचाइए।
اوران میں سے کوئی ہے جوکہتا ہے: ’’اے ہما رے رب ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطافرمااورآخرت میں بھی بھلائی عطا فرمااور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں ، جن کی دعا یہ ہوتی ہے کہ ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی کامیابی عطا فرما اور آخرت میں بھی اور دوزخ کے عذاب سے بچا ۔
اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمارے پروردگار ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ کی سزا سے بچا ۔
اور کوئی کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی ، اور آگ کے عذاب سے ہمیں بچا ۔
اور ان میں بعض وہ ہیں جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی ( عطا فرما ) اور ہمیں ( جہنم کی ) آگ سے بچا
اور انہی میں سے وہ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ : ‘‘ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی ، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے
اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے‘‘
اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے رب ہمارے! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا ( ف۳۸۷ )
اور انہی میں سے ایسے بھی ہیں جو عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں ( بھی ) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں ( بھی ) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ