Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلتَّوْرَاۃ: آسمانی کتاب جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی یہ وَرْیٌ سے مشتق ہے اور تاء واؤ سے مبدل ہے۔ علمائے کوفہ کے نزدیک یہ وَوْرَاۃٌ بروزن تَفْعَلَۃٌ ہے اور بعض کے نزدیک تَفْعَلُ کے وزن پر ہے، جیسے: تَتْفَلُ لیکن کلام عرب میں تَفْعَلُ کے وزن پر اسم کا صیغہ نہیں آتا۔ علماء بصرہ کے نزدیک یہ وَوْرَی بروزن فَوْعَلَ ہے جیسے حَوْقَلَ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا التَّوۡرٰىۃَ فِیۡہَا ہُدًی وَّ نُوۡرٌ ) (۵:۴۴) بے شک ہم نے تورات نازل فرمائی، جس میں ہدایت اور روشنی ہے۔ ( ذٰلِکَ مَثَلُہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِۚ ۖ ۛ وَ مَثَلُہُمۡ فِی الۡاِنۡجِیۡلِ) (۴۸:۲۹) ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَارَةً سورة بنی اسراءیل(17) 69
تَارَةً سورة طه(20) 55