Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْخُوَارُ: دراصل یہ لفظ گائے بیل کی آواز کے ساتھ مختص ہے۔پھر استعارۃْ اونٹ کی آواز پر بھی بولا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (عِجۡلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ ) (۲۰۔۸۸) ایک بچھڑا بنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ اَرْضٌ خَوَّارَۃٌ: دو بلندیوں کے درمیان پست زمین۔رُمْحٌ خَوَّارٌ کمزور نیزہ۔ اَلْخَورَانُ: بہائم کی آواز۔جانوروں کے گوبر کرنے کا راستہ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
خُوَارٌ سورة الأعراف(7) 148
خُوَارٌ سورة طه(20) 88