Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उस ने उन के लिए एक बछड़ा ढालकर निकाला, एक धड़ जिस की आवाज़ बैल की थी। फिर उन्होंने कहा, "यही तुम्हारा इष्ट-पूज्य है और मूसा का भी इष्ट -पूज्य है, किन्तु वह भूल गया है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پس اس نے ان کے لیے ایک بچھڑانکالا،جس کے لیے جسم تھا،جس کی بیل کی سی آوازتھی، پھر لوگوں نے کہا کہ یہ ہے تمہارامعبوداورموسیٰ کا معبود،سووہ بھول گیا۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اس نے ان کیلئے ایک بچھڑا برآمد کردیا ۔ ایک دھڑ جس سے بھاں بھاں کی آواز نکلتی تھی ۔ پس انہوں نے کہا: یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسیٰ کا بھی معبود ہے ، لیکن وہ بھول گیا ہے ۔

By Hussain Najfi

تو لوگوں سے کہا یہی تمہارا خدا ہے اور موسیٰ کا بھی جسے وہ بھول گئے ہیں ۔

By Moudoodi

68 پھر اسی طرح سامری نے بھی کچھ ڈالا اور ان کے لیے ایک بچھڑے کی مورت بنا کر لایا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی ۔ لوگ پکار اٹھے ” یہی ہے تمہارا خدا اور موسیٰ کا خدا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) اسے بھول گیا ۔ ”

By Mufti Naeem

پھر اس ( سامری ) نے ان لوگوں کے لیے ایک بچھڑا بنایا ، ( جو ) ایک جسم ( تھا ) ، اس کی گائے کی سی آواز تھی ، پس لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کا معبود ہے ، پس وہ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) بھول ( کا شکار ہو ) گئے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں کے سامنے ایک بچھڑا بنا کر نکال لایا ، ایک جسم تھا جس میں سے آواز نکلتی تھی ۔ لوگ کہنے لگے کہ : یہ تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے ، مگر موسیٰ بھول گئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

پھروہ ( سامری ) اس سے ایک بچھڑے کاجسم بنا لایاجس کی بیل جیسی آ واز تھی ، سامری کے پیروکارکہنے لگے تمہارا اور موسیٰ کا معبود تو یہی ہے ، لیکن موسیٰ بھول گئے ہیں

By Kanzul Eman

تو اس نے ان کے لیے ایک بچھڑا نکالا بےجان کا دھڑ گائے کی طرح بولتا ( ف۱۳۰ ) یہ ہے تمہارا معبود اور موسیٰ کا معبود تو بھول گئے ( ف۱۳۲ )

By Tahir ul Qadri

پھر اس ( سامری ) نے ان کے لئے ( ان گلے ہوئے زیورات سے ) ایک بچھڑے کا قالب ( تیار کرکے ) نکال لیا اس میں ( سے ) گائے کی سی آواز ( نکلتی ) تھی تو انہوں نے کہا: یہ تمہارا معبود ہے اور موسٰی ( علیہ السلام ) کا ( بھی یہی ) معبود ہے بس وہ ( سامری یہاں پر ) بھول گیا