क्या वे देखते न थे कि न वह किसी बात का उत्तर देता है और न उसे उन की हानि का कुछ अधिकार प्राप्त है और न लाभ का?
توکیاوہ دیکھتے نہیں تھے کہ نہ وہ ان کی بات کا جواب دیتاہے اورنہ ان کے کسی نقصان کا اختیار رکھتاہے اورنہ کسی نفع کا؟
کیا یہ لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے تھے کہ نہ وہ کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا ہے؟
کیا وہ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ وہ ( گؤ سالہ ) ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ ہی وہ ان کو نقصان یا نفع پہنچانے کا کوئی اختیار رکھتا ہے ۔
کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ نہ وہ ان کی بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے؟ ؏ 4
کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ وہ ( بچھڑا ) ان کی کسی بات کا جواب نہیں دے سکتا اور نہ ان کے کسی نقصان اور فائدے کا ہی کچھ اختیار رکھتا ہے ۔
بھلا کیا انہیں یہ نظر نہیں آرہا تھا کہ وہ نہ ان کی بات کا جواب دیتا تھا اور نہ ان کو کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا تھا؟
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ نہ تووہ ان کی بات کاجواب دیتا ہے اور نہ ہی ان کے نفع ونقصان پہنچانے کی قدرت رکھتا ہے
تو کیا نہیں دیکھتے کہ وہ ( ف۱۳۳ ) انھیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور ان کے سوا کسی برے بھلے کا اختیار نہیں رکھتا ( ف۱۳٤ )
بھلا کیا وہ ( اتنا بھی ) نہیں دیکھتے تھے کہ وہ ( بچھڑا ) انہیں کسی بات کا جواب ( بھی ) نہیں دے سکتا اور نہ ان کے لئے کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا