Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मूसा (अलै॰) की क़ौम ने उस (के जाने) के बाद अपने ज़ेवरों से एक बछड़ा बनाया, एक धड़ जिससे बैल की सी आवाज़ निकलती थी, क्या उन्होंने नहीं देखा कि वह न उनसे बोलता और न उन्हें कोई राह दिखाता है, उसको उन्होंने माबूद बना लिया और वह बड़े ज़ालिम थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورموسیٰ کے بعدقومِ موسیٰ نے اپنے زیوروں سے بچھڑا بنایا،ایک جسم تھا جس میں گائے کی آواز تھی ۔کیااُنہوں نے دیکھا نہیں کہ وہ ان سے بولتا بھی نہیں اورنہ وہ راستہ بتاتاہے ان کو؟اُسے انہوں نے پکڑلیااور وہ تھے ہی ظالم۔

By Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ کی قوم نے اس کے پیچھے اپنے زیوروں سے ایک بچھڑا بنالیا ۔ ایک دھڑ جس سے بھاں بھاں کی آواز نکلتی تھی ۔ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ نہ وہ ان سے بات کرسکتا ہے اور نہ ان کو کوئی راہ دکھا سکتا ہے! اس کو وہ بنا بیٹھے اور وہ اپنے اوپر بڑے ظلم ڈھانے والے تھے ۔

By Hussain Najfi

اور موسیٰ کی قوم نے ان کے ( کوہِ طور پر چلے جانے کے ) بعد اپنے زیوروں سے ( ان کو گلا کر ) ایک بچھڑے کا پتلا بنا لیا جس سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی ۔ کیا انہوں نے اتنا بھی نہ دیکھا ( نہ سوچا ) کہ وہ نہ ان سے بات کرتا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی راہنمائی کر سکتا ہے پھر بھی انہوں نے اسے ( معبود ) بنا لیا اور وہ ( اپنے اوپر ) سخت ظلم کرنے والے تھے ۔

By Moudoodi

موسیٰ کے پیچھے 106 اس کی قوم کےلوگوں نے اپنے زیوروں سے ایک بچھڑے کا پتلا بنایا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی ۔ کیا انہیں نظر نہ آتا تھا کہ وہ نہ ان سے بولتا ہے نہ کسی معاملہ میں ان کی رہنمائی کرتا ہے ؟ مگر پھر بھی انہوں نے اسے معبود بنا لیا اور وہ سخت ظالم تھے ۔ 107

By Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کے ( طور پر جانے کے ) بعد ان کی قوم نے اپنے زیوروں سے ایک ایسے بچھڑے کو معبود بنالیا جس میں ( گائے کی ) آواز تھی ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ نہ وہ ان سے باتیں کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں کوئی راستہ بتلا سکتا ہے انہوں نے اس کو معبود بنالیا وہ تھے ہی ظلم کرنے والے

By Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ کی قوم نے ان کے جانے کے بعد اپنے زیوروں سے ایک بچھڑا بنا لیا ( بچھڑا کیا تھا؟ ) ایک بے جان جسم جس سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی ۔ ( ٦٩ ) بھلا کیا انہوں نے اتنا بھی نہیں دیکھا کہ وہ نہ ان سے بات کرسکتا ہے ، اور نہ انہیں کوئی راستہ بتا سکتا ہے؟ ( مگر ) اسے معبود بنا لیا ، اور ( خود اپنی جانوں کے لیے ) ظالم بن بیٹھے ۔

By Noor ul Amin

موسیٰ کے ( طورپرجانے کے ) بعد اس کی قوم نے اپنے زیوروں سے ایک بچھڑ ے کاپتلابنایاجس سے بیل کی آواز نکلتی تھی ، ان لوگوں نے یہ نہ دیکھاکہ وہ نہ توا ن سے کوئی بات کرتا ہے اور نہ ہی ان کو راستہ دکھاسکتا ہے پھربھی انہوں نے اسے ( معبود ) بنالیااور وہ تھے ہی بے انصاف لوگ

By Kanzul Eman

اور موسیٰ کے ( ف۲۷۲ ) بعد اس کی قوم اپنے زیوروں سے ( ف۲۷۳ ) ایک بچھڑا بنا بیٹھی بےجان کا دھڑ ( ف۲۷٤ ) گائے کی طرف آواز کرتا ، کیا نہ دیکھا کہ وہ ان سے نہ بات کرتا ہے اور نہ انہیں کچھ راہ بتائے ( ف۲۷۵ ) اسے لیا اور وہ ظالم تھے ( ف۲۷٦ )

By Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) کی قوم نے ان کے ( کوہِ طور پر جانے کے ) بعد اپنے زیوروں سے ایک بچھڑا بنا لیا ( جو ) ایک جسم تھا ، اس کی آواز گائے کی تھی ، کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ نہ ان سے بات کرسکتا ہے اور نہ ہی انہیں راستہ دکھا سکتا ہے ۔ انہوں نے اسی کو ( معبود ) بنا لیا اور وہ ظالم تھے