Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब वे पछताए और उन्होंने महसूस किया कि वे गुमराही में पड़ गए थे तो उन्होंने कहा कि अगर हमारे रब ने हम पर रहम न किया और हम को न बख़्शा तो यक़ीनन हम बरबाद हो जाएंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب وہ نادم ہوئے اور انہوں نے دیکھا کہ واقعتا وہ گمراہ ہوگئے ہیں، اُنہوں نے کہا: ’’اگرہمارے رب نے ہم پررحم نہ کیااور ہمیں نہ بخشاتوہم ضرورخسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو تنبہ ہوا اور انہوں نے دیکھا کہ وہ تو گمراہ ہوگئے تو بولے کہ اگر ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمارا قصور معاف نہ کیا تو ہم نامرادوں میں سے ہوجائیں گے ۔

By Hussain Najfi

پھر جب وہ نادم ہوئے اور کفِ افسوس مَلنے لگے اور محسوس کیا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں ۔ تو کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں نہ بخشا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے ۔

By Moudoodi

پھر جب ان کی فریب خوردگی کا طلِسم ٹوٹ گیا اور انہوں نے دیکھ لیا کہ درحقیقت وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہم سے درگزر نہ کیا تو ہم برباد ہوجائیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور جب وہ پچھتائے اور انہوں نے دیکھ لیا کہ بلاشبہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اے ہمارے رب! اگر آپ ہم پر رحم نہ فرمائے اور ہمیں بخش نہ دے تو یقینا ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور جب اپنے کیے پر پچھتائے ، اور سمجھ گئے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے : اگر اللہ نے ہم پر رحم نہ فرمایا ، اور ہماری بخشش نہ کی تو یقینا ہم برباد ہوجائیں گے ۔

By Noor ul Amin

اور جب وہ شرمسار ہوئے اور دیکھا کہ وہ گمراہ ہو گئے ہیں توکہنے لگے:’’اگرہمارارب ہم پر رحم نہیں کرے گا اور ہمیں معاف نہیں کرے گا تو ہم بربادہوجائینگے ‘‘

By Kanzul Eman

اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم بہکے بولے اگر ہمارا رب ہم پر مہربانی نہ کرے اور ہمیں نہ بخشے تو ہم تباہ ہوئے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب وہ اپنے کئے پر شدید نادم ہوئے اور انہوں نے دیکھ لیا کہ وہ واقعی گمراہ ہوگئے ہیں ( تو ) کہنے لگے: اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمیں نہ بخشا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے