Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब मूसा (अलै॰) रंज और ग़ुस्से में भरे हुए अपनी क़ौम की तरफ़ लौटे तो उन्होंने कहाः तुमने मेरे बाद मेरी बहुत बुरी जानशीनी की, क्या तुमने अपने रब के हुक्म से पहले ही जल्दी कर ली? और उसने तख़्तियाँ डाल दीं और वे अपने भाई का सर पकड़ कर उसको अपनी तरफ़ ख़ींचने लगे, हारून (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरी माँ के बेटे! लोगों ने मुझे कमज़ोर समझा था और क़रीब था कि वे मुझको मार डालें, पस आप दुश्मनों को मेरे ऊपर हँसने का मौक़ा न दें और मुझको ज़ालिमों के साथ शामिल न करें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب موسیٰ غصے سے بھرے ہوئے،افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے اس نے کہا: ’’تم نے میرے بعدبہت بُری جانشینی کی،کیاتم نے اپنے رب کے حکم سے جلدبازی کی؟‘‘ اور اُس نے تختیاں پھینک دیں اوراپنے بھائی کاسرپکڑکراپنی طرف کھینچنے لگے۔ ہارون نے کہا: ’’اے میری ماں کے بیٹے!یقیناقوم نے مجھے کمزور سمجھااورقریب تھا کہ مجھے قتل ہی کر دیتے،سوآپ دشمنوں کومجھ پرخوش ہونے کاموقع نہ دیں اورمجھے ان ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کریں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور جب موسیٰ رنج اور غصہ سے بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا ، بولا: تم نے میرے پیچھے میری بہت بری جانشینی کی! کیا تم نے خدا کے حکم سے پہلے ہی جلد بازی کردی؟ اور اس نے تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر اس کو اپنی طرف گھسیٹنے لگا ۔ وہ بولا: اے میری ماں جائے! قوم کے لوگوں نے مجھے دبا لیا ، قریب تھا کہ مجھے قتل کردیتے تو میرے اوپر دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دے اور میرا شمار ظالموں کے ساتھ نہ کر ۔

By Hussain Najfi

اور جب موسیٰ خشمناک اور افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے ۔ تو فرمایا: اے قوم! تم نے میرے بعد بہت ہی بری جانشینی کی ۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم آنے سے پہلے جلد بازی کر لی ( وعدہ خداوندی چالیس راتوں کے پورا ہونے کی انتظار بھی نہ کی ) اور پھر ( للہی جوش میں آخر تورات کی ) تختیاں ( ہاتھ سے ) پھینک دیں اور اپنے بھائی ( ہارون ) کا سر ہاتھ میں لے کر اپنی طرف کھینچنے لگے ۔ انہوں نے کہا اے میرے ماں جائے! قوم نے مجھے کمزور اور بے بس کر دیا تھا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر ڈالیں پس تم مجھ پر دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دو ۔ اور نہ ہی مجھے ظالم گروہ کے ساتھ شامل کرو ۔

By Moudoodi

ادھر سے موسیٰ غصّے اور رنج میں بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف پلٹا ۔ آتے ہی اس نے کہا بہت بری جانشینی کی تم لوگوں نے میرے بعد! کیا تم سے اتنا صبر نہ ہوا کہ اپنے رب کے حکم کا انتظار کر لیتے؟ اور تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی ﴿ہارون﴾ کے سر کے بال پکڑ کر اسے کھینچا ۔ ہارون نے کہا اے میری ماں کے بیٹے ، ان لوگوں نے مجھے دبا لیا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالتے ، پس تو دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے اور اس ظالم گروہ کے ساتھ مجھے نہ شامل کر ۔ 108

By Mufti Naeem

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) غصے اور رنج میں بھرے ہوئے واپس آئے تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد میری بری نیابت کی کیا تم لوگوں نے تمہارے رب کا حکم آنے سے پہلے جلد کر لی ۔ اور تختیاں ایک طرف رکھ دیں اور اپنے بھائی ( ہارون ) کا سرپکڑ کر اپنی طرف کھینچا ۔ ان کے بھائی نے کہا اے میری ماں کے بیٹے! بلاشبہ قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ وہ مجھے قتل کر ڈالتے ۔ پس آپ مجھ پر دشمنوں کو مت ہنسوائیں اور مجھے ظالم قوم کے ساتھ شمار نہ فرمائیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جب موسیٰ غصے اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے تو انہوں نے کہا : تم نے میرے بعد میری کتنی بری نمائندگی کی ۔ کیا تم نے اتنی جلد بازی سے کام لیا کہ اپنے رب کے حکم کا بھی انتظار نہیں ؟ اور ( یہ کہہ کر ) انہوں نے تختیاں پھینک دیں ۔ ( ٧٠ ) اور اپنے بھائی ( ہارون علیہ السلام ) کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف کھینچنے لگے ۔ وہ بولے : اے میری ماں کے بیٹے ! یقین جانیے کہ ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا ۔ اور قریب تھا کہ مجھے قتل ہی کردیتے ۔ اب آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیجیے ، اور مجھے ان ظالم لوگوں میں شمار نہ کیجیے ۔

By Noor ul Amin

اور جب موسیٰ غصہ اور رنج سے بھرے اپنی قوم کی طرف واپس آئے توانہیں کہا:تم لوگوں نے میرے بعدبری جانشینی کی ، تمہیں کیا جلدی پڑی تھی کہ اپنے رب کے حکم کا بھی انتظارنہ کیا ؟پھر تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کو سرسے پکڑکر اپنی طرف کھینچنے لگے ، ہارون نے کہا:اے میری ماں کے بیٹے!ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھااورقریب تھاکہ مجھے مارہی ڈالتے لہٰذ ا دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کاموقع نہ دے اور مجھے ان ظالموں کے ساتھ شامل نہ کرو

By Kanzul Eman

اور جب موسیٰ ( ف۲۷۷ ) اپنی قوم کی طرف پلٹا غصہ میں بھرا جھنجلایا ہوا ( ف۲۷۸ ) کہا تم نے کیا بری میری جانشینی کی میرے بعد ( ۲۷۹ ) کیا تم نے اپنے رب کے حکم سے جلدی کی ( ف۲۸۰ ) اور تختیاں ڈال دیں ( ف۲۸۱ ) اور اپنے بھائی کے سر کے بال پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگا ( ف۲۸۲ ) کہا اے میرے ماں جائے ( ف۲۸۳ ) قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالیں تو مجھ پر دشمنوں کو نہ ہنسا ( ف۲۸٤ ) اور مجھے ظالموں میں نہ ملا ( ف۲۸۵ )

By Tahir ul Qadri

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی قوم کی طرف نہایت غم و غصہ سے بھرے ہوئے پلٹے تو کہنے لگے کہ تم نے میرے ( جانے کے ) بعد میرے پیچھے بہت ہی برا کام کیا ہے ، کیا تم نے اپنے رب کے حکم پر جلد بازی کی؟ اور ( موسٰی علیہ السلام نے تورات کی ) تختیاں نیچے رکھ دیں اور اپنے بھائی کے سر کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچا ( تو ) ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! بیشک اس قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ ( میرے منع کرنے پر ) مجھے قتل کر ڈالیں ، سو آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیں اور مجھے ان ظالم لوگوں ( کے زمرے ) میں شامل نہ کریں