Blog
Books
Search Quran
Lughaat

خَمَدَتِ النَّارُ:آگ کے شعلوں کا ساکن ہوجانا (جب کہ اس کا انگارہ بہ بجھا ہو) اور اسی سے بطور استعارہ خَمَدَتِ الْحُمّیٰ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ بخار کا جوش کم ہوجانے کے ہیں۔اور کبھی بطور کنایہ یہ خَمُودٌ بمعنیٰ موت بھی آجاتا ہے۔جیسے فرمایاـ(جَعَلۡنٰہُمۡ حَصِیۡدًا خٰمِدِیۡنَ) (۲۱۔۱۵) ہمنے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ کر(آگ کی طرح) بجھاکر ڈھیر کردیا۔ (فَاِذَا ہُمۡ خٰمِدُوۡنَ ) (۳۶۔۳۹) سو وہ (اسی سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
خٰمِدُوْنَ سورة يس(36) 29
خٰمِدِيْنَ سورة الأنبياء(21) 15