Blog
Books
Search Quran
Lughaat

(اَلشَّخْصُ) کھڑے انسان کا جسم جو دور سے نظر آئے اسے شَخْصٌ کہا جاتا ہے اور شَخَصَ مِنْ بَلَدِہٖ کے معنیٰ شہر سے چلے جانا کے ہیں۔ شَخَصَ بَصَرُہٗ: اس کی آنکھ پتھرا گئی۔ شَخَصَ سَھْمُہٗ: تیر نشانے سے اونچا نکل گیا۔ اور اَشْخَصَ (افعال) اس نے نشانے سے اونچا نکال دیا۔ قرآن مجید میں ہے: (تَشۡخَصُ فِیۡہِ الۡاَبۡصَارُ) (۱۴:۴۲) جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھ کھلی کی کھلی رہ جائے گی۔ (شَاخِصَۃٌ اَبۡصَارُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا) (۲۱:۹۷) کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَشْخَصُ سورة إبراهيم(14) 42
شَاخِصَةٌ سورة الأنبياء(21) 97