Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आप हरगिज़ यह ख़्याल न करें कि अल्लाह उससे बेख़बर है जो ज़ालिम लोग कर रहे हैं, वे उनको उस दिन के लिए ढील दे रहा है जिस दिन आँखें पथरा जाएंगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ اﷲ تعالیٰ کو ہرگزغافل خیال نہ کریں اس سے جوظالم کرتے ہیں بلاشبہ اﷲ تعالیٰ انہیں اس دن کے لیے ڈھیل دے رہاہے جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کو ، جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اس سے بے خبر نہ سمجھو ۔ وہ ان کو بس ایک ایسے دن کیلئے ٹال رہا ہے ، جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جو کچھ ( یہ ) ظالم لوگ کر رہے ہیں تم اللہ کو اس سے غافل نہ سمجھو ۔ وہ تو انہیں اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں ( شدتِ خوف و حیرت سے ) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

By Moudoodi

اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو ۔ اللہ تو انہیں ٹال رہا ہے اس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ،

By Mufti Naeem

اور اس خیال کو ہر گز ہرگز دل میںجگہ نہ دیجیے کہ ظالم لوگ جو کچھ کررہے ہیںاللہ ( تعالیٰ ) ( نعوذباللہ ) اس سے غافل ( بے خبر ) ہیں وہ تو بس انہیں اس دن تک کے لیے ڈھیل دے رہے ہیں جس دن آ نکھیں پھٹی کی پھٹی ( ہی ) رہ جائیںگی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل ہے ۔ ( ٢٩ ) وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔

By Noor ul Amin

( مومنو ) یہ کبھی خیال بھی نہ کرناکہ ظالم جو کچھ کررہے ہیں اللہ ان سے بے خبرہے وہ توانہیں اس دن تک کے لئے مہلت دے رہا ہے جب نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

By Kanzul Eman

اور ہرگز اللہ کو بےخبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے ( ف۹٦ ) انھیں ڈھیل نہیں دے رہا ہے مگر ایسے دن کے لیے جس میں ( ف۹۷ )

By Tahir ul Qadri

اور اللہ کو ان کاموں سے ہرگز بے خبر نہ سمجھنا جو ظالم انجام دے رہے ہیں ، بس وہ تو ان ( ظالموں ) کو فقط اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں ( خوف کے مارے ) آنکھیں پھٹی رہ جائیں گی