Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ हमारे रब! मुझे माफ़ फ़रमाइए और मेरे वालिदैन को और मोमिनीन को उस रोज़ जबकि हिसाब क़ायम होगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے ہمارے رب مجھے اورمیرے والدین کو اورتمام مومنوں کوبخش دینا جس دن حساب قائم ہو گا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! مجھے اور میرے والدین کو اور مؤمنین کو اس دن بخش ، جس دن حساب قائم ہوگا ۔

By Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا ( لیا جائے گا ) ۔

By Moudoodi

پروردگار ، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اس دن معاف کر دیجیو جب کہ حساب قائم ہوگا ۔ 53 ؏ ٦

By Mufti Naeem

اے میرے رب!مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیجیے اور میری اولاد میں سے ( بھی نماز قائم کرنے والے پیدا فرمایئے ) اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما لیجیے ۔ اے ہمارے رب میری اور میرے والدین کی اور ( تمام ) ایمان والوں کی حساب والے دن مغفرت فرمادیجیے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ‌ہمارے ‌پروردگار ! ‌جس ‌دن ‌حساب ‌قائم ‌ہوگا ‌ ، ‌ اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی ، ( ٢٨ ) اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اے ہمارے رب ! مجھے اور میرے والدین اور مومنوں کو اس دن معاف فرمانا جب حساب لیا جائے گا ‘‘

By Kanzul Eman

اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو ( ف۹۵ ) اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا ،

By Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو ( بخش دے ) ٭اور دیگر سب مومنوں کو بھی ، جس دن حساب قائم ہوگا