اَلْعَتِیْقُ کے معنی المتقدم یعنی پیش رو کے ہیں خواہ اس کا تقدم زمان کے اعتبار ہو، خواہ مکان یا رتبہ کے اعتبار سے۔ اس لحاظ سے اَلْعَتِیْقُ کے معنی کہنہ، نجیب اور آزاد شدہ غلام بھی آجاتے ہیں۔ لہٰذا آیت کریمہ: (وَلْیَطَّوَّفُوْا بِاْبَیْتِ الْعَتِیْقِ) (۲۲:۲۹) اور خانہ قدیم (یعنی بیت اﷲ) کا طواف کریں۔ میں خانہ کعبہ کو اَلْعَتِیْقُ کہنے کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ وہ جبابرۃ کے پنجہ ستم سے ہمیشہ آزاد رہا ہے اور جابر سے جابر بادشاہ بھی اس کے مرتبہ کو پست نہیں کرسکا اَلْعَاتِقَان: دونوں طرف سے کندھوں اور گردن کے درمیانی حصے کو کہتے ہیں کیونکہ بدن کا یہ حصہ بھی باقی جسم سے بلند ہوتا ہے نیز عَاتِقٌ اس عورت کو بھی کہا جاتا ہے جو حبالہ نکاح سے آزاد ہو۔ کیونکہ شادی شدہ عورت ایک طرح سے خاوند کی ملک میں ہوتی ہے عَتَقَ الْفَرَسُ: گھوڑے کا دوڑ میں آگے بڑھ جانا۔ عَتَقَ مِنِّیْ یَمِیْنٌ: قسم کا واجب ہونا۔ شاعر نے کہا ہے۔(1) (الطّویل) (۳۰۱) عَلَیَّ اَلِیَّۃٌ عَتَقَتْ قَدِیْمًا وَلَیْسَ لَھَا وَاِنْ طَلَبَتْ مَرَامٗ مجھ پر عرصہ قدیم سے قسم واجب ہوچکی ہے اور اسے پورا کرنے سے چارہ کار نہیں ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْعَتِيْقِ | سورة الحج(22) | 29 |
الْعَتِيْقِ | سورة الحج(22) | 33 |