Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمُضْغَۃُ: گوشت کا چھوٹا سا ٹکڑا جو چبانے کے لیے منہ میں ڈالا جاسکے۔ شاعر نے کہا ہے ( 1) (الوافر) (۴۱۰) یُلَجْلِجُ مُضْغَۃً فِیْھَا اَنِیْصٌ وہ گویا نیم پختہ گوشت کی بوٹی کو منہ میں پھراتا ہے۔ پھر جنین کی اس حالت کو جو علقہ کے بعد ہوتی ہے۔ مضغۃ کہا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَۃَ مُضۡغَۃً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَۃَ عِظٰمًا ) (۲۳۔۱۴) اور لوتھڑے کی بوٹی کی ہڈیاں بنائیں اور فرمایا: (مِنۡ مُّضۡغَۃٍ مُّخَلَّقَۃٍ وَّ غَیۡرِ مُخَلَّقَۃٍ ) (۲۲۔۵) بوٹی بناکر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی۔ اَلْمُضَاغَۃُّ: چبانے سے جو آخر کار منہ میں باقی رہ جائے۔ اَلْمَاضِغَان: دونوں جبڑے۔ کیونکہ ان سے کھانا چبایا جاتا ہے۔ اَلْمَضَائِغُ: (واحد مَضِیْغَۃٌ) وہ تانت جو کمان کے دونوں سروں پر کسی ہوتی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمُضْغَةَ سورة المؤمنون(23) 14
مُضْغَةً سورة المؤمنون(23) 14
مُّضْغَةٍ سورة الحج(22) 5