फिर हम ने उस बूँद को लोथड़े का रूप दिया; फिर हम ने उस लोथड़े को बोटी का रूप दिया; फिर हम ने उन हड्डियों पर मांस चढाया; फिर हम ने उसे एक दूसरा ही सर्जन रूप देकर खड़ा किया। अतः बहुत ही बरकत वाला है अल्लाह, सबसे उत्तम स्रष्टा!
پھرہم نے نطفے کوجما ہوا خون بنایا، پھرہم نے اس جمے ہوئے خون کوبوٹی بنا دیا، پھرہم نے اس بوٹی کو ہڈیاں بنایا،پھرہم نے ان ہڈیوں کو گوشت پہنایا، پھرہم نے اُسے ایک دوسری صورت میں بناکھڑاکیا،سوبڑاہی برکت والاہے اﷲ تعالیٰ، بہترین پیدا کرنے والا ہے۔
پھر ہم نے پانی کی بوند کو ایک جنین کی شکل دی ، پھر جنین کو گوشت کا ایک لوتھڑا بنایا ، پھر لوتھڑے کے اندر ہڈیاں پیدا کیں ، پھر ہڈیوں کو گوشت کا جامہ پہنایا ، پھر اس کو ایک بالکل ہی مختلف مخلوق کی شکل میں مشکل کردیا ۔ بڑا ہی بابرکت ہے اللہ! بہترین پیدا کرنے والا ۔
پھر ہم نے نطفہ کو منجمد خون بنایا اور پھر ہم نے اس منجمد خون کو گوشت کا لوتھڑا بنایا پھر اس لوتھڑے سے ہڈیاں پیدا کیں پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے ( اس میں روح ڈال کر ) ایک دوسری مخلوق بنا دیا ۔ پس بڑا بابرکت ہے وہ اللہ جو بہترین خالق ہے ۔
پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی ، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا ، پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں ، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا ، 12 پھر اسے ایک دوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا ۔ 13 پس بڑا ہی بابرکت ہے 14 اللہ ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر ۔
پھر ہم نے نطفہ کو ( گوشت کا ) لوتھڑا بنایا پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر ( کھال اور ) گوشت چڑھایا پھر اسے نئی صورت ( تخلیق ) میں بنادیا ، پس اللہ تعالیٰ بڑے برکت والے سب سے بہتر پیدا کرنے والے ہیں ۔
پھر ہم نے اس بوند کو جمے ہوئے خون کی شکل دے دی ، پھر اس جمے ہوئے خون کو ایک لوتھڑا بنا دیا ، پھر اس لوتھڑے کو ہڈیوں میں تبدیل کردیا ، پھر ہڈیوں کو گوشت کا لباس پہنایا ، پھر اسے ایسی اٹھان دی کہ وہ ایک دوسری ہی مخلوق بن کر کھڑا ہوگیا ۔ غرض بڑی شان ہے اللہ کی جو سارے کاریگروں سے بڑھ کر کاریگر ہے ۔
پھرنطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنادیاپھراس خون کے لوتھڑے کو گوشت کاٹکڑابنادیاپھرگوشت کے ٹکڑے میں ہڈیاں پیداکردیں ، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنادیا ، پھرہم نے تخلیق کے ایک دوسرے مرحلے سے گزارکراسے پیدا کیا پس بڑابا برکت والا ہے اللہ جو سب سے بہتر بنانے والا ہے
پھر ہم نے اس پانی کی بوند کو خون کی پھٹک کیا پھر خون کی پھٹک کو گوشت کی بوٹی پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں پھر ان ہڈیوں پر گوشت پہنایا ، پھر اسے اور صورت میں اٹھان دی ( ف۱۲ ) تو بڑی برکت والا ہے اللہ سب سے بہتر بنانے والا ،
پھر ہم نے اس نطفہ کو ( رحمِ مادر کے اندر جونک کی صورت میں ) معلّق وجود بنا دیا ، پھر ہم نے اس معلّق وجود کو ایک ( ایسا ) لوتھڑا بنا دیا جو دانتوں سے چبایا ہوا لگتا ہے ، پھر ہم نے اس لوتھڑے سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنایا ، پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت ( اور پٹھے ) چڑھائے ، پھر ہم نے اسے تخلیق کی دوسری صورت میں ( بدل کر تدریجاً ) نشو و نما دی ، پھر اللہ نے ( اسے ) بڑھا ( کر محکم وجود بنا ) دیا جو سب سے بہتر پیدا فرمانے والا ہے