Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقِیْعَۃُ:ہموار میدان۔قرآن پاک میں ہے: (کَسَرَابِ بِّقِیعَۃِ) (۲۴۔۳۹) جیسے میدان میں ریت اَلْقیعُ وَالْقَاعُ کے معنی ہموار زمین کے ہیں۔اس کی جمع قِیْعَانٌ اور تصغیر قُوَیْعٌ آتی ہے اور اسی سے قَاعَ الْفَحْلُ النَّاقَۃَ کا محاورہ مستعار ہے جس کے معنی نر اونٹ کے ناقہ کے ساتھ جفتی کرنے (اور پوری طرح سوار ہوکر اس پر بیٹھ جانے) کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِقِيْعَةٍ سورة النور(24) 39
قَاعًا سورة طه(20) 106