Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلْمِلْحُ: اس پانی کو کہتے ہیں جو متغیر ہوکر جم جائے یعنی نمک بن جائے اور صرف متغیر پانی کو بھی مِلْحٌ کہہ دیتے ہیں چنانچہ کھاری پانی کو مَائٌ مِلْحٌ کہا جاتا ہے اور مَائٌ مَالِحٌ بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَّ ہٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ) (۲۵۔۵۳) اور یہ کھاری ہے کڑوا۔ مَلَّحْتُ الْقِدْرَ کے معنی ہنڈیا میں نمک ڈالنے کے ہیں۔ اور اَمْلَحْتُھَا کے معنی زیادہ نمک ڈال کر خراب کردینے کے۔ اور نمک لگاکر خشک کی ہوئی مچھلی کو سَمْکٌ مَلِیْحٌ کہتے ہیں۔ پھر مِلْحٌ سے استعارہ کے طور پر مَلَاحَۃٌ بمعنی خوبروئی آتا ہے۔ اور رَجُلٌ مَلِیْحٌ اس خوبرو آدی کو کہتے ہیں جس کا حسن خوب غور کے بعد محسوس ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
مِلْحٌ سورة الفرقان(25) 53
مِلْحٌ سورة فاطر(35) 12

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220