वही है जिस ने दो समुद्रों को मिलाया। यह स्वादिष्ट और मीठा है और यह खारी और कडुआ। और दोनों के बीच उस ने एक परदा डाल दिया है और एक पृथक करने वाली रोक रख दी है
اوروہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا دیایہ میٹھا ہے، پیاس بجھانے والاہے اوریہ نمکین، کڑوا ہے اور اُس نے دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑکردی۔
اور وہی ہے جس نے ملایا دو دریاؤں کو ۔ ایک کا پانی شیریں اور خوشگوار اور دوسرے کا نہایت شور وتلخ اور ان کے درمیان اس نے ایک پردہ اور ایک مضبوط بند کھڑا کردیا ۔
اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ۔ یہ ( ایک ) میٹھا نہایت شیریں ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری نہایت تلخ ہے ۔ اور اس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط رکاوٹ بنا دی
اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے ۔ ایک لذیذ و شیریں ، دوسرا تلخ و شور ۔ اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے ۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے ۔ 68
اور وہ وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو آپس میں ( صورتاً ) ملادیا یہ ( ایک دریا کا پانی ) میٹھا اور تسکین دینے والا ہے اور یہ ( دوسرے دریا کا پانی ) نمکین اور کڑوا ( کھارا ) ہے اور ان کے درمیان ایک ( نظر نہ آنے والی ) آڑ اور ایک مضبوط رکاوٹ بنادی ۔
اور ہی ہے جس نے دریاؤں کو اس طرح ملا کر چلایا ہے کہ ایک میٹھا ہے جس سے تسکین ملتی ہے ، اور ایک نمکین ہے ، سخت کڑوا ۔ اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور ایسی رکاوٹ حائل کردی ہے جس کو ( دونوں میں سے ) کوئی عبور نہیں کرسکتا ۔ ( ١٨ )
اور وہی توہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے ایک کاپانی لذیذو شیریں ہے اور دوسرے کا کھاری وکڑوا ، پھر اس نے دونوں کے درمیان ایک پر دہ اور ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہےجو ان کو ملنے نہیں دیتی
اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے رواں کیے دو سمندر یہ میٹھا ہے نہایت شیریں اور یہ کھاری ہے نہایت تلخ اور ان کے بیچ میں پردہ رکھا اور روکی ہوئی آڑ ( ف۹۳ )
اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ۔ یہ ( ایک ) میٹھا نہایت شیریں ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری نہایت تلخ ہے ۔ اور اس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط رکاوٹ بنا دی