और वही है जिस ने पानी से एक मनुष्य पैदा किया। फिर उसे वंशगत सम्बन्धों और ससुराली रिश्ते वाला बनाया। तुम्हारा रब बड़ा ही सामर्थ्यवान है
اور وہی ہے جس نے انسان کوپانی سے پیدا کیا۔پھراسے نسب والا اورسسرال والا بنایا اور آپ کا رب ہمیشہ سے پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
اور وہی ہے جس نے انسانوں کو پانی سے پیدا کیا اور پھر ان کو نسبی اور سسرالی رشتوں سے جوڑا اور تیرا رب بڑی قدرت رکھنے والا ہے ۔
اور وہی ہے جس نے پانی ( کی مانند ایک نطفہ ) سے آدمی کو پیدا کیا پھر اسے نسب اور سسرال ( کی قرابت ) والا بنایا ، اور آپ کا رب بڑی قدرت والا ہے
اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر پیدا کیا ، پھر اس نے نسب اور سسرال کے دو الگ سلسلے چلائے ۔ 69 تیرا رب بڑا ہی قدرت والا ہے ۔
اور وہ وہی تو ہے جس نے انسان کو پانی ( کی بوند ) سے پیدا فرمایا پھر اس کو نسبی اور سسرالی رشتے داری والا بنایا اور آپ کے رب بڑی قدرت والے ہیں ۔
اور وہی ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا ، پھر اس کو نسبی اور سسرالی رشتے عطا کیے ، اور تمہارا پروردگار بڑی قدرت والا ہے ۔
اور وہی ہے جس نے پانی ( نطفہ ) سے انسان کو پیدا کیا پھر ( میاں بیوی ) سے نسب اور سسرال کاسلسلہ چلایا اور آپکا رب بڑی قدرت والا ہے
اور وہی ہے جس نے پانی سے ( ف۹٤ ) بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی ( ف۹۵ ) اور تمہارا رب قدرت والا ہے ( ف۹٦ )
اور وہی ہے جس نے پانی ( کی مانند ایک نطفہ ) سے آدمی کو پیدا کیا پھر اسے نسب اور سسرال ( کی قرابت ) والا بنایا ، اور آپ کا رب بڑی قدرت والا ہے