अल्लाह से इतर वे उन को पूजते हैं जो न उन्हें लाभ पहुँचा सकते हैं और न ही उन्हें हानि पहुँचा सकते हैं। और ऊपर से यह भी कि इनकार करने वाला अपने रब का विरोधी और उस के मुक़ाबले में दूसरों का सहायक बना हुआ है
اور وہ اﷲ تعالیٰ کے سوااُن کی عبادت کرتے ہیں جو اُنہیں نہ ہی نفع پہنچاسکتے ہیں اورنہ ہی انہیں نقصان دے سکتے ہیں اور کافر اپنے رب ہی کے خلاف مددگار بنا ہوا ہے۔
اور یہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی بندگی کرتے ہیں ، جو نہ انہیں کوئی نفع پہنچا سکتی ہیں نہ کوئی نقصان اور یہ کافر اپنے رب کے حریف بن کر اٹھ کھڑے ہوئے ۔
اور وہ ( کفار ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ( ہی ) انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ، اور کافر اپنے رب ( کی نافرمانی ) پر ( ہمیشہ شیطان کا ) مددگار ہوتا ہے
اس خدا کو چھوڑ کر لوگ ان کو پوج رہے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان ، اور اوپر سے مزید یہ کہ کافر اپنے رب کے مقابلے میں ہر باغی کا مددگار بنا ہوا ہے ۔ 70
اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچاسکتی ہیں اور نہ ( ہی ) نقصان دے سکتی ہیں ، اور کافر ( آدمی ) اپنے رب کے مقابلے میں ( ہر باطل قوت کا ) بڑا مددگار ہے ۔
اور یہ لوگ ہیں کہ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہیں جو نہ ان کو کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں ، نہ نقصان ، اور کافر انسان نے اپنے پروردگار ہی کی مخالفت پر کمر باندھ رکھی ہے ۔
یہ اللہ کو چھوڑکرایسی چیزوں کو عبادت کرتے ہیںجو نہ انہیں فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور نہ نقصان اور کافر اپنے رب کے مقابلے پر ( شیطا ن کا ) مددگار بنا ہوا ہے
اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۹۷ ) جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے ( ف۹۸ )
اور وہ ( کفار ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ( ہی ) انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ، اور کافر اپنے رب ( کی نافرمانی ) پر ( ہمیشہ شیطان کا ) مددگار ہوتا ہے