اَلسَّرْمَدُ: کے معنی دائم ہمیشہ کے ہیں۔ (1) قرآن پاک میں ہے: (قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمُ الَّیۡلَ سَرۡمَدًا) (۲۸:۷۱) کہو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک رات (کی تاریکی) کئے رہے۔ اسی طرح اس کے بعد آیت میں النَّھَارَ سَرْمَدًا فرمایا ہے۔