Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने विचार किया? यदि अल्लाह क़ियामत के दिन तक सदैव के लिए तुम पर दिन कर दे तो अल्लाह के सिवा दूसरा कौन इष्ट-पूज्य है जो तुम्हारे लिए रात लाए जिस में तुम आराम पाते हो? तो क्या तुम देखते नहीं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ فرمائیں کیاتم نے دیکھا اگر اﷲ تعالیٰ تم پرقیامت کے دن تک ہمیشہ کے لیے دن ہی کردے تواﷲ تعالیٰ کے سواکون معبود ہے جوتمہیں رات لا دے جس میں تم سکون حاصل کرو؟توکیاتم نہیں دیکھتے؟

By Amin Ahsan Islahi

کہو: تم لوگ بتاؤ! اگر اللہ تم پر دن ہی کو ہمیشہ کیلئے – تا قیامت – مسلط رکھے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لئے رات کو لائے گا جس میں تم سکون پاتے ہو ، تو کیا تم لوگ دیکھتے نہیں؟

By Hussain Najfi

اور کہئے! آیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر قیامت تک تم پر دن مقرر ( مسلط ) کر دے تو اللہ کے سوا کون الٰہ ہے جو تمہارے پاس رات لائے جس میں تم آرام کرو کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟

By Moudoodi

ان سے پوچھو ، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے دن طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں رات لا دے تا کہ تم اس میں سکون حاصل کر سکو؟ کیا تم کو سوجھتا نہیں ؟

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ بھلا مجھے یہ تو بتاؤ اگر اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اوپر قیامت کے دن تک ہمیشہ ( مسلسل ) دن کیے رہے ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لیے رات لے آئے جس میں تم آرام کرسکو ، تو پھر کیا تم لوگ دیکھتے نہیں ہو

By Mufti Taqi Usmani

کہو : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر دن کو ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک مسلط کردے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں وہ رات لاکر دیدے جس میں تم سکون حاصل کرسکو؟ بھلا کیا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

By Noor ul Amin

( یا ) ان سے پوچھئے: بھلا دیکھو! اگر اللہ قیامت کے دن تک ہمیشہ تم پر دن ہی چڑھائے رکھتاتواللہ کے سواکوئی معبودہےجو تمہارے لئے رات لے آتاجس میں تم آرام کرسکتے؟ کیا تم دیکھتے نہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ قیامت تک ہمیشہ دن رکھے ( ف۱۸۲ ) تو اللہ کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں رات لادے جس میں آرام کرو ( ف۱۸۳ ) تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ( ف۱۸٤ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا یہ ( بھی ) بتاؤ کہ اگر اللہ تمہارے اوپر روزِ قیامت تک ہمیشہ دن طاری فرما دے ( تو ) اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں رات لا دے کہ تم اس میں آرام کر سکو ، کیا تم دیکھتے نہیں ہو