Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلتَّثْرِیْبُ (تفعیل) کے معنی ہیں کسی کو اس کی غلطی پر سرزنش اور زجر و توبیخ کرنا، قرآن پاک میں ہے: (لَا تَثۡرِیۡبَ عَلَیۡکُمُ الۡیَوۡمَ) (۱۲:۹۲) (یوسفؑ نے) کہا کہ آج کے دن (سے) تم پر کچھ عتاب (وملامت) نہیں ہے۔ ایک روایت میں ہے(1) (۵۱) اِذَا زَنَتْ اَمَۃُ اَحَدِکُمْ فَلْیُجَلِّدْھَا وَلَا یُثَرِّبُھَا۔ کہ جب کوئی لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے لگائے اور صرف ملامت پر اکتفا نہ کرے۔ اور عربی زبان میں اس سے صرف ثَرْبٌ کا لفظ معروف ہے، جس کے معنی باریک اور پتلی سی چربی کے ہیں(2) (جو انتڑیوں کے ساتھ ہوتی ہے) اور آیت کریمہ: (یٰۤاَہۡلَ یَثۡرِبَ ) (۳۳:۱۳) اے اہل مدینہ! میں ہوسکتا ہے کہ یَثْرِبَ اسی مادہ سے ہو اور اس میں یاء زائدہ ہو۔ (3)

Words
Words Surah_No Verse_No
تَثْرِيْبَ سورة يوسف(12) 92
يَثْرِبَ سورة الأحزاب(33) 13