यूसुफ़ (अलै॰) ने कहाः आज तुम पर कोई इल्ज़ाम नहीं, अल्लाह तुमको माफ़ करे और वह सब मेहरबानों से ज़्यादा मेहरबान है।
یوسف نے کہا: ’’آج تم پرکوئی ملامت نہیں، اﷲ تعالیٰ تمہیں بخش دے گااوروہ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کررحم کرنے والاہے۔
اس نے کہا: اب تم پر کچھ الزام نہیں ۔ اللہ تم کو معاف کرے ، وہ ارحم الراحمین ہے ۔
آپ ( ع ) نے کہا آج تم پر کوئی الزام ( اور لعنت ملامت ) نہیں ہے اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ بڑا رحم کرنے والا ( مہربان ) ہے ۔
“ اس نے جواب دیا ” آج تم پر کوئی گرفت نہیں ، اللہ تمہیں معاف کرے ، وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا ( بے فکر ہوجاؤ ) آج تمہاری کوئی پکڑ ( ملامت ، الزام ) نہیںاللہ ( تعالیٰ ) ( بھی ) تمہیں معاف فرمادے اور وہ تمام مہربانوں سے زیادہ مہربانی کرنے والے ہیں ۔
یوسف بولے : آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہوگی ، اللہ تمہیں معاف کرے ، وہ سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔
یوسف نے کہا:آج تم پر کوئی مواخذہ نہیں اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب سے بڑھ کررحم کرنے والا ہے
کہا آج ( ف۲۰۸ ) تم پر کچھ ملامت نہیں ، اللہ تمہیں معاف کرے ، اور وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے ( ف۲۰۹ )
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: آج کے دن تم پر کوئی ملامت ( اور گرفت ) نہیں ہے ، اﷲ تمہیں معاف فرما دے اور وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے