तुम मेरा यह कुर्ता ले जाओ और इसको मेरे वालिद के चेहरे पर डाल दो उनकी आँखों की रौशनी लौट आएगी, और तुम अपने घर वालों के साथ मेरे पास आ जाओ।
تم میرا یہ قمیض لے جاؤپھراس کومیرے باپ کے چہرے پرڈال دو،وہ بینا ہو جائے گااورتم اپنے سب گھر والوں کومیرے پاس لے آؤ۔
تم میرا یہ کرتا لے جاؤ ، میرے باپ کے چہرے پر ڈال دیجیو ، وہ دیکھنے لگیں گے اور تم لوگ اپنے تمام اہل وعیال کے ساتھ میرے پاس آجاؤ ۔
۔ ( بعد ازاں ) کہا میری قمیص لے جاؤ اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ان کی بینائی پلٹ آئے گی ( وہ بینا ہو جائیں گے ) اور پھر اپنے سب اہل و عیال کو ( یہاں ) میرے پاس لے آؤ ۔
جاؤ ، میرا یہ قمیص لے جاؤ اور میرے والد کے منہ پر ڈال دو ، ان کی بینائی پلٹ آئے گی ، اور اپنے سب اہل و عیال کو میرے پاس لے آؤ ۔ ؏ ١۰
میری اس قمیص کو لے جاؤ اوراسے میرے والد ( علیہ السلام ) کے چہرے پر ڈال دو ان کی بینائی ( آنکھوں کی دیکھنے کی صلاحیت ) واپس آجائے گی اور اپنے سب گھر والوں کو لے کرمیرے پاس آجاؤ
میرا یہ قمیص لے جاؤ ، اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دینا ، اس سے ان کی بینائی واپس آجائے گی ، اور اپنے سارے گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ ۔ ( ٥٧ )
یہ میری قمیص لے جائواور اسے میرے والدکے چہرے پر ڈال دیناان کی بینا ئی واپس آجائے گی اور انہیں لے کرتم سب اہل وعیال سمیت میرے یہاں آ ئو
میرا یہ کرتا لے جاؤ ( ف۲۱۰ ) اسے میرے باپ کے منہ پر ڈالو ان کی آنکھیں کھل جائیں گی اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ ،
میرا یہ قمیض لے جاؤ ، سو اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دینا ، وہ بینا ہو جائیں گے ، اور ( پھر ) اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ