Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَارِبُ: وہ آدمی جو گھاس کی تلاش میں اپنے اہل و عیال سے دور نکل جائے۔ عَزَبَ یَعْزِبُ وَیَعْزُبُ (ض ن) دور نکل جانا، پوشیدہ ہوجانا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ مَا یَعۡزُبُ عَنۡ رَّبِّکَ مِنۡ مِّثۡقَالِ ذَرَّۃٍ ) (۱۰:۶۱) اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔ (لَا یَعۡزُبُ عَنۡہُ مِثۡقَالُ ذَرَّۃٍ ) (۳۴:۳) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں۔ رَجُلٌ عَزْبٌ: کنوارا، بے زن مرد۔ عَزَبَ عَنْہُ حِلْمُہٗ: اس کی عقل جاتی رہی۔ عَزَبَ طُھُوْھَا: اس کا خاوند غائب ہوگیا۔ قَوْمٌ مُعَزَّبُوْنَ: وہ لوگ جن کے اونٹ چرنے کے لیے دور نکل گئے ہوں۔ ایک حدیث میں ہے۔(1) (۴۱) (مَنْ قَرَئَ الْقُرْاٰنَ فِیْ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا فَقَدْ عَزَبَ) کہ جس نے چالیس دن میں قرآن پاک ختم کیا اس نے بہت دیر کی۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يَعْزُبُ سورة يونس(10) 61
يَعْزُبُ سورة سبأ(34) 3