Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम जिस हाल में भी हो और क़ुरआन में से जो हिस्सा भी सुना रहे हो और तुम लोग जो काम भी करते हो हम तुम्हारे ऊपर गवाह रहते हैं जिस वक़्त तुम उसमें मशग़ूल रहते हो, और आपके रब से ज़र्रा बराबर भी कोई चीज़ ग़ायब नहीं, न ज़मीन में और न आसमान में और न उससे छोटी और न बड़ी, मगर वह एक वाज़ेह किताब में (महफ़ूज़) है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ کسی حال میں نہیں ہوتے اورنہ آپ اس کی طرف سے قرآن میں سے کچھ پڑھتے ہیں اورنہ کوئی عمل کرتے ہیں مگر ہم تمہارے اوپرگواہ ہوتے ہیں جب تم اس میں مشغول ہوتے ہواورآپ کے رب سے نہ کوئی ذرہ برابرچیززمین میں غائب ہوتی ہے اورنہ آسمان میں اورنہ اس سے چھوٹی اورنہ بڑی مگرایک واضح کتاب میں ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو حصہ بھی سنا رہے ہوتے ہو اور تم لوگ جو کام بھی کرتے ہو تو جس وقت تم اس میں مشغول ہوتے ہو ، ہم تمہارے پاس موجود ہوتے ہیں اور تیرے رب سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز مخفی نہیں ۔ نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ بڑی ، مگر وہ ایک واضح کتاب میں درج ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ جس حال میں بھی ہوں اور قرآن میں سے جو کچھ بھی پڑھ کر سنائیں اور ( اے لوگو ) تم بھی جو کوئی کام کرتے ہو ہم ضرور تم پر ناظر و نگران ہوتے ہیں جب تم اس ( کام ) میں مشغول و منہمک ہوتے ہو ۔ اور آپ کے پروردگار سے کوئی ذرہ بھر چیز بھی پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔ اور کوئی چیز خواہ ذرہ سے چھوٹی ہو یا اس سے بڑی مگر یہ کہ وہ ایک واضح کتاب میں موجود ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ، تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو کچھ بھی سناتے ہو ، اور لوگو ، تم بھی جو کچھ کرتے ہو اس سب کے دوران میں ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں ۔ کوئی ذرہ برابر چیز آسمان اور زمین میں ایسی نہیں ہے ، نہ چھوٹی نہ بڑی ، جو تیرے رب کی نظر سے پوشیدہ ہو اور ایک صاف دفتر میں درج نہ ہو ۔ 64

By Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) جس کسی حال میں ہوں اور قرآن مجید میں سے کسی بھی جگہ سے تلاوت فرمار ہے ہوں اور ( اے لوگو! ) تم لوگ کوئی بھی کام کر رہے ہو ہم اس سے باخبر ہوتے ہیں جب تم لوگ ان کا موں میں مصروف ہوتے ہو اور آپ ( ﷺ ) کے رب سے زمین وآسمان میں سے کوئی ذرہ برابر چیز بھی غائب نہیںاور ذرے سے بھی کوئی چھوٹی اور بری چیز ایسی نہیں ہے جو کتاب مبین میں نہ ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم جس حالت میں بھی ہوتے ہو اور قرآن کا جو حصہ بھی تلاوت کرتے ہو اور ( اے لوگو ) تم جو کام بھی کرتے ہو ، تو جس وقت تم اس کام میں مشغول ہوتے ہو ہم تمہیں دیکھتے رہتے ہیں اور تمہارے رب سے کوئی ذرہ برابر چیز بھی پوشیدہ نہیں ہے ، نہ زمین میں نہ آسمان میں ، نہ اس سے چھوٹی ، نہ بڑی ، مگر وہ ایک واضح کتاب میں درج ہے ۔ ( ٢٧ )

By Noor ul Amin

( اے نبی ) تم جس حال میں بھی ہوتے ہو ، اور قرآن میں سےجو کچھ سناتے ہواور ( لوگو ) جوکا م بھی تم کررہے ہوتے ہو ، ہم ہر وقت تمہارے سامنے موجودہوتے ہیں جبکہ تم اس میں مشغول ہوتے ہو ، آسمانوں اور زمین میں کوئی ذرابرابرچیز بھی ایسی نہیںجو آپ کے رب سے چھپی ہو اور ذرہ سے بھی چھوٹی یااس سے بڑی کوئی چیز بھی ایسی نہیںجو واضح کتاب ( لوح محفوظ ) میں درج نہ ہو

By Kanzul Eman

اور تم کسی کام میں ہو ( ف۱٤۳ ) اور اس کی طرف سے کچھ قرآن پڑھو اور تم لوگ ( ف۱٤٤ ) کوئی کام کرو ہم تم پر گواہ ہوتے ہیں جب تم اس کو شروع کرتے ہو ، اور تمہارے رب سے ذرہ بھر کوئی چیز غائب نہیں زمین میں نہ آسمان میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی کوئی چیز نہیں جو ایک روشن کتاب میں نہ ہو ( ف۱٤۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ جس حال میں بھی ہوں اور آپ اس کی طرف سے جس قدر بھی قرآن پڑھ کر سناتے ہیں اور ( اے امتِ محمدیہ! ) تم جو عمل بھی کرتے ہو مگر ہم ( اس وقت ) تم سب پر گواہ و نگہبان ہوتے ہیں جب تم اس میں مشغول ہوتے ہو ، اور آپ کے رب ( کے علم ) سے ایک ذرّہ برابر بھی ( کوئی چیز ) نہ زمین میں پوشیدہ ہے اور نہ آسمان میں اور نہ اس ( ذرہ ) سے کوئی چھوٹی چیز ہے اور نہ بڑی مگر واضح کتاب ( یعنی لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے