Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया उन का कहना है कि "हम पर क़ियामत की घड़ी नहीं आएगी।" कह दो, "क्यों नहीं, मेरे परोक्ष ज्ञाता रब की क़सम! वह तो तुम पर आकर रहेगी - उस से कणभर भी कोई चीज़ न तो आकाशों में ओझल है और न धरती में, और न इससे छोटी कोई चीज़ और न बड़ी। किन्तु वह एक स्पष्ट किताब में अंकित है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا انہوں نے کہاکہ قیامت ہم پرنہیں آئے گی، آپ کہہ دیں کہ کیوں نہیں!قسم ہے میرے عالم الغیب رب کی! یقیناوہ تم پر ضرورآئے گی اُس سے ذرہ برابرکوئی چیزبھی پوشیدہ نہیں ہے نہ ہی آسمانوں میں اورنہ ہی زمین میں اورنہ ذرے سے چھوٹی اورنہ ہی اس سے بڑی مگر ایک واضح کتاب میں ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آنے کی ۔ کہہ دو: ہاں! میرے خداوند – عالم الغیب – کی قسم! وہ ضرور تم پر آکے رہے گی! اس سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز مخفی نہیں ہے ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی چیز اور نہ بڑی ، مگر وہ ایک واضح کتاب میں مرقوم ہے ۔

By Hussain Najfi

اور کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی آپ کہہ دیجئے! کہ وہ ضرور آئے گی مجھے قَسم ہے اپنے پروردگار کی جو عالم الغیب ہے جس سے آسمانوں اور زمین کی ذرہ برابر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اور نہ اس ( ذرہ ) سے کوئی چھوٹی چیز ہے اور نہ بڑی مگر وہ کتابِ مبین میں ( درج ) ہے ۔

By Moudoodi

منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آ رہی ہے 5 ! کہو قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی ، وہ تم پر آ کر رہے گی 6 ۔ اس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں ۔ رائی سے بڑی اور نہ اس سے چھوٹی ، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے ۔ 7 ۔

By Mufti Naeem

اور کافروں نے کہا ہم پر قیامت نہیں آے گی ، ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کیوں نہیں! اور میرے رب کی قسم جو غیب کا جاننے والا ہے وہ ضرور ضرور تم پر آئے گی اس سے آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں ذرے کے برابر کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے اور نہ اس سے چھوٹی کوئی چیز ہے اور نہ بڑی کوئی چیز ( ہے ) مگر واضح کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : ہم پر قیامت نہیں آئے گی ، کہہ دو : کیوں نہیں آئے گی ؟ میرے عالم الغیب پروردگار کی قسم ! وہ تم پر ضرور آکر رہے گی ۔ کوئی ذرہ برابر چیز اس کی نظر سے دور نہیں ہوتی ۔ ( ١ ) نہ آسمانوں میں ، نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی کوئی چیز ایسی ہے نہ بڑی جو ایک کھلی کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) میں درج نہ ہو ۔

By Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ ’’ہم پر قیامت نہیں آئیگی‘‘آپ کہہ دیجئے کہ ’’کیوں نہیں ، میرے رب کی قسم!وہ تم پر آکے رہے گی جو غیب کاجاننے والا ہے اس سے آسمانوں اور زمین میں کوئی ذرہ برابر چیز بھی نہیں چھپی رہ سکتی اور ذرہ سی چھوٹی یابڑی کوئی چیز ایسی نہیںجو واضح کتاب میں درج نہ ہو

By Kanzul Eman

اور کافر بولے ہم پر قیامت نہ آئے گی ( ف۸ ) تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم بیشک ضرور آئے گی غیب جاننے والا ( ف۹ ) اس سے غیب نہیں ذرہ بھر کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ بڑی مگر ایک صاف بتانے والی کتاب میں ہے ( ف۱۰ )

By Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی ، آپ فرما دیں: کیوں نہیں؟ میرے عالم الغیب رب کی قسم! وہ تم پر ضرور آئے گی ، اس سے نہ آسمانوں میں ذرّہ بھر کوئی چیز غائب ہو سکتی ہے اور نہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی ( چیز ہے ) اور نہ بڑی مگر روشن کتاب ( یعنی لوحِ محفوظ ) میں ( لکھی ہوئی ) ہے