वह जानता है जो कुछ धरती में प्रविष्ट होता है और जो कुछ उस से निकलता है और जो कुछ आकाश से उतरता है और जो कुछ उस में चढ़ता है। और वही अत्यन्त दयावान, क्षमाशील है
وہ جانتاہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتاہے اورجوکچھ اُس میں سے نکلتاہے اور جوکچھ آسمان سے اُترتاہے اورجو کچھ اُس میں چڑھتاہے اوروہی نہایت رحم والا،بے حد بخشنے والاہے۔
وہ جانتا ہے ہر اس چیز کو جو زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور جو اس سے برآمد ہوتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور وہی رحم فرمانے والا اور بخشنے والا ہے ۔
وہ جانتا ہے جو کچھ زمین کے اندر داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے وہ بڑا رحم کرنے والا ، بڑا بخشنے والا ہے ۔
جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے ، ہر چیز کو وہ جانتا ہے ، وہ رحیم اور غفور 4 ہے ۔
وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہ بڑی رحمت والا بڑی مغفرت والا ہے
وہ ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتی ہیں اور ان کو بھی جو اس سے باہر نکلتی ہیں ، ان کو بھی جو آسمان سے اترتی ہیں اور ان کو بھی جو اس میں چڑھتی ہیں اور وہی ہے جو بڑا مہربان ہے ، بہت بخشنے والا ہے ۔
وہ ہراس چیزکو جانتا ہےجو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے یااس سے نکلتا ہے نیزجوکچھ آسمان سے اترتا ہے اورجو کچھ آسمان میں چڑھتا ہے ، اور وہ رحم کرنے والا ، معاف کرنے والا ہے
جانتا ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے ( ف٤ ) اور جو زمین سے نکلتا ہے ( ف۵ ) اور جو آسمان سے اترتا ہے ( ف٦ ) اور جو اس میں چڑھتا ہے ( ف۷ ) اور وہی ہے مہربان بخشنے والا ،
وہ اُن ( سب ) چیزوں کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہیں اور جو اس میں سے باہر نکلتی ہیں اور جو آسمان سے اترتی ہیں اور جو اس میں چڑھتی ہیں ، اور وہ بہت رحم فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے