Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّقَمُ وَالسُّقْمُ: خاص کر جسمانی بیماری کو کہتے ہیں۔ بخلاف مَرَضٌ کے کہ وہ جسمانی اور قلبی دونوں قسم کی بیماریوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ) (۲:۱۰) ان کے دلوں میں (کفر کا) مرض تھا۔ اور آیت : (فَقَالَ اِنِّیۡ سَقِیۡمٌ ) (۳۷:۸۹) اور کہا میں تو بیمار ہوں۔ میں سَقِیْمٌ کا لفظ یا تو تعریض کے طور پر استعمال ہوا ہے اور یہ زمانہ ماضی یا مستقبل کی طرف اشارہ کے لئے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس ہلکی سی بدنی تکلیف کی طرف اشارہ ہو جو اس وقت ان کو عارض تھی۔ کیونکہ انسان بہرحال کسی نہ کسی عارضہ میں مبتلا رہتا ہے اگرچہ وہ اسے محسوس نہ کرے اور خوف ناک جگہ کو مَکَانٌ سَقِیْمٌ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَقِيْمٌ سورة الصافات(37) 89
سَقِيْمٌ سورة الصافات(37) 145