اَلنَّعْجَۃُ کی جمع نِعَاجٌ آتی ہے اور اس کا اطلاق بھیڑ،نیل گاؤ اور پہاڑی بکریوں میں سے مادینہ پر ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (اِنَّ ہٰذَاۤ اَخِیۡ ۟ لَہٗ تِسۡعٌ وَّ تِسۡعُوۡنَ نَعۡجَۃً وَّ لِیَ نَعۡجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ) (۳۸۔۲۳) یہ میرا بھائی ہے اس کے ہاں ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے۔نَعَجَ الرَّجُلُ:موٹی بھیڑوں کا مالک ہونا۔اَلنَّعْجُ کے معنی سپیدی یا سپید ہونے کے ہیں اور اَرْضٌ نَاعِجَۃٌ نرم زمین کو کہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
نَعْجَةً | سورة ص(38) | 23 |
نَعْجَةٌ | سورة ص(38) | 23 |
نَعْجَتِكَ | سورة ص(38) | 24 |
نِعَاجِهٖ | سورة ص(38) | 24 |