Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह मेरा भाई है। इस के पास निन्यानबे दुंबियाँ हैं और मेरे पास एक दुंबी है। अब इसका कहना है कि इसे भी मुझे सौप दे और बातचीत में इस ने मुझे दबा लिया।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینایہ میرا بھائی ہے۔اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دُنبی ہے۔ تواُس نے کہا کہ اُس کوبھی میرے حوالے کر دو اور اُس نے گفتگو میں مجھے دبالیا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

یہ میرا بھائی ہے ۔ اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے ۔ پس اس نے کہا کہ یہ بھی میری حوالے کردے اور بحث میں اس نے مجھے دبا لیا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( وجۂ نزاع یہ ہے کہ ) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے اس پر بھی وہ کہتا ہے کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور گفتگو میں مجھے دباتا ہے ۔

By Moudoodi

یہ میرا بھائی ہے ، 23 اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا 24 ۔

By Mufti Naeem

بے شک یہ میرا بھائی ہے ، اس کی ننانوے ( ۹۹ ) دنبیاں ہیں اور میری ایک دُنبی ہے ، پس یہ کہتا ہے کہ وہ ( بھی ) میرے حوالے کردے اور بات کرنے میں مجھ پر غلبہ رکھتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

یہ میرا بھائی ہے ، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں ، اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے ، اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کرو ، اور اس نے زور بیان سے مجھے دبا لیا ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ میرابھا ئی ہے اس کے پا س ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے وہ کہتا ہے کہ وہ مجھے دے دے اور گفتگو میں بھی اس نے مجھے دبا دیا ہے

By Kanzul Eman

بیشک یہ میرا بھائی ہے ( ف۳۷ ) اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی ، اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بے شک یہ میرا بھائی ہے ، اِس کی ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دُنبی ہے ، پھر کہتا ہے یہ ( بھی ) میرے حوالہ کر دو اور گفتگو میں ( بھی ) مجھے دبا لیتا ہے