Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکُرْسِیُّ:عوام کے عرف میں اس شے کو کہتے ہیں جس پر بیٹھا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَ اَلۡقَیۡنَا عَلٰی کُرۡسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ) (۳۸۔۳۴) اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا۔یہ اصل میں کِرْسٌ کی طرف منسوب ہے اور کرس کے معنی ہیں اوپر تلے جم جانے والا اور جمع ہوجانے والا۔اسی سے کُرَّاسَۃٌ (مجموعہ اوراق) ہے۔ (کَرَسْتُ الْبَنَائَ فَتَکَرَّسَ:میں نے عمارت کی بنیاد رکھی چنانچہ وہ بنیاد پڑگئی عجاج نے کہا ہے (1) (الراجز) (۳۰۸) (یَا صَاحِ ھَلْ تَعْرِفُ رَسْمًا مُکْرَسًا قَالَ نَعَمْ اَعْرِفُہٗ وَاَبَائَ سَا) اے میرے دوست:کیا تم نشان منزل کو پہنچانتے ہو جہاں کہ اونٹوں کا بول و براز جما ہوا ہے اس نے کہا ہاں پہنچانتا ہوں اور غم زدہ ہوکر خاموش ہوگیا اَلْکِرْسُ کسی چیز کی اصل اور بنیاد کو کہتے ہیں۔محاورہ ہے۔ (ھُوَقَدِیْمُ الْکِرْسِ) :اس کی بنیاد پرانی ہے اور ہرچیز کے ڈھیر کو کِرٌسْ کہا جاتا ہے اور کَرُّوْسٌ کے معنی بڑے سر والا کے ہیں۔اور آیت کریمہ: (وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ) (۲۔۲۵۵) اس کی ’’کرسیٗٗآسمان اور زمین سب پر حاوی ہے کی تفسیر میں ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ کرسی سے علم باری تعالیٰ مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ کرسی کے معنی حکومت و اقتدار کے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ فلک محیط یعنی فلک الافلاک کا دوسرا نام کرسی ہے۔ (2) اس کی تائید اس روایت سے بھی ہوتی ہے کہ سات آسمان کی مثال کرسی کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے بیابان میں ایک انگوٹھی پڑی ہو۔ (3)

Words
Words Surah_No Verse_No
كُرْسِـيُّهُ سورة البقرة(2) 255
كُرْسِيِّهٖ سورة ص(38) 34