Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْحَفُّ: (ن) کے معنی کسی چیز کو حافتین یعنی دونوں جانب سے گھیرنے یا احاطہ کرلینے کے ہیں قرآن پاک میں ہے: (وَّ حَفَفۡنٰہُمَا بِنَخۡلٍ ) (۱۸:۳۲) اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگادئیے تھے۔ (وَ تَرَی الۡمَلٰٓئِکَۃَ حَآفِّیۡنَ مِنۡ حَوۡلِ الۡعَرۡشِ ) (۳۹:۷۵) اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ یعنی اس کے دونوں جانب کو گھیرے ہوئے ہیں ایک حدیث میں ہے(1) (۸۹) تَحُفُّہُ الْمَلَآئِکَۃُ بِاَجْنِحَتِھَا: اس کو کہ فرشتے اس پر اپنے پروں کے ساتھ گھیرا ڈال لیتے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے (2) ع (طویل) (۱۱۳) لَہٗ لَحَظَاتٌ فِیْ حَفَا فِیْ سَرِیْرِہٖ اس کی نظریں اس کے تخت کے دونوں جانب لگی رہتی ہیں۔ حَفَافٌ کی جمع اَحِفَّۃٌ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فُلانٌ فِی حَفَفٍ مِّنَ الْعَیشِ یعنی تنگ حال ہے(3) گویا وہ خوشحالی سے ایک جانب میں ہے۔ اس کے برعکس خوشحالی کے لئے کہا جاتا ہے۔ ھُوَ فِیْ وَّاسِطَۃٍ مِّنَ الْعَیْشِ اسی سے محارورہ ہے۔ (4) (مثل) مَنْ حَفَّنا اَوْ رَفَّنَا فَلْیَقْتَصِدْ: یعنی جو شخص ہماری تعریف کرے اسے چاہیے کہ میانہ روی سے کام لے (نہایہ) حفِیفُ الشَّجَر وَالجَنَاحِ: درخت کے ہلنے پر پرند کے پروں کی سرسراہٹ۔ یہ حکایت صوت ہے۔ اَلْمُحَفُّ: شانۂ بافندہ وتیغ آں (کیونکہ اس سے حرکت کے وقت آواز آتی ہے۔)

Words
Words Surah_No Verse_No
حَاۗفِّيْنَ سورة الزمر(39) 75
وَّحَفَفْنٰهُمَا سورة الكهف(18) 32