Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْغِطَآئُ کے اصل معنی طباق وغیرہ کی قسم کی چیز کے ہیں جو کسی چیز پر بطور سرپوش کے رکھی جائے جیساکہ غِشَائٌ لباس وغیرہ کی قسم کی چیز کو کہتے ہیں جسے کسی دوسری چیز کے اوپر ڈالا جائے اور بطور استعارہ غِطَائٌ کا لفظ (پردۂ) جہالت وغیرہ پر بولا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَکَشَفۡنَا عَنۡکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الۡیَوۡمَ حَدِیۡدٌ ) (۵۰:۲۲) ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھا دیا تو آج تیری نگاہ تیز ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
غِطَاۗءٍ سورة الكهف(18) 101
غِطَاۗءَكَ سورة ق(50) 22