اَللَّمْحُ کے معنی بجلی کی چمک کے ہیں۔ محاورہ ہے۔ رَأیْتُ لَمْحَۃَ الْبَرْقِ میں نے اسے بجلی کی چمک کی طرح ایک جھلک دیکھا۔ قرآن پاک میں ہے (کَلَمۡحٍۭ بِالۡبَصَرِ) (۵۴۔۵۰) آنکھ کے جھپکنے کی طرح۔ اورمحاورہ ہے: لَاْ رِیَنَّکَ لَمْحًا بَاصِراً : میں تمہیں صاف طور پر دکھلا دوں گا۔ تم پر حقیقت کھول دونگا۔