Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ही के लिए हैं आसमानों और ज़मीन की पोशीदा बातें, और क़यामत का मामला बस ऐसा होगा जैसे आँख झपकना बल्कि उससे भी जल्द, बेशक अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آسمانوں اور زمین کا غیب اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اورقیامت کا معاملہ پلک جھپکنے جیساہے یاوہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے یقیناًاﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین کا بھید اللہ ہی کیلئے ہے ، اور قیامت کا معاملہ بس آن جھپکنے کی طرح یا اس سے بھی جلد تر ہوگا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

آسمان و زمین کا سارا غیب اللہ ہی کے لئے ہے اور قیامت کا حکم تو صرف ایک پل جھپکنے کے برابر یا اس سے بھی قریب تر ہے اور یقینا اللہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور زمین و آسمان کے پوشیدہ حقائق کا علم تو اللہ ہی کو ہے ۔ 70 اور قیامت کے برپا ہونے کا معاملہ کچھ دیر نہ لے گا مگر بس اتنی کہ جس میں آدمی کی پلک جھپک جائے ، بلکہ اس سے بھی کچھ 71 کم ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ ) ہی کے ( علم میں ہے ) آسمانوں اورزمین کی ( تمام ) پوشیدہ باتیں اور ( جہاں تک ) قیامت کے ( واقع ہونے کا ) معاملہ ہے ( وہ تو ) پلک جھپکنے جتنا ہے بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اللہ کے قبضے میں ہیں ۔ اور قیامت کا معاملہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ نہیں ہوگا ، بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ یقین رکھو کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی خفیہ حقائق کاعلم اللہ ہی کو ہے اور قیامت کامعاملہ یوں ہوگا جیسے آنکھ کی جھپک یااس سے جلد تر واقع ہوجائے گی اللہ تعالیٰ یقینا ہرچیز پر قادرہے

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں ( ف۱٦۸ ) اور قیامت کا معاملہ نہیں مگر جیسے ایک پلک کا مارنا بلکہ اس سے بھی قریب ( ف۱٦۹ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

By Tahir ul Qadri

اور آسمانوں اور زمین کا ( سب ) غیب اللہ ہی کے لئے ہے ، اور قیامت کے بپا ہونے کا واقعہ اس قدر تیزی سے ہوگا جیسے آنکھ کا جھپکنا یا ا س سے بھی تیز تر ، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے