Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने तुमको तुम्हारी माँओं के पेट से निकाला, तुम किसी चीज़ को न जानते थे, और उसने तुम्हारे लिए कान और आँख और दिल बनाए ताकि तुम शुक्र करो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ نے تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تمہیں نکالا کہ تم کچھ بھی جانتے نہ تھے اوراُس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر ادا کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس حال میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس نے تمہارے لئے سمع وبصر اور دل بنائے تاکہ تم شکرگذار بنو ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہیں شکمِ مادر سے اس طرح نکالا ہے کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان ، آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ ۔

By Moudoodi

اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے ۔ اس نے تمہیں کان دیے ، آنکھیں دیں ، اور سوچنے والے دل دیے 72 ، اس لیے کہ تم شکر گزار بنو ۔ 73

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تمہیں اس حال میں نکالا کہ کسی چیز کو تم نہیں جانتے تھے اور تمہیں کان ، آنکھیں اور دل دیئے تاکہ تم شکرگزار بنو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے ، اور تمہارے لیے کان ، آنکھیں اور دل پیدا کیے ، تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے تمہیں تمہاری مائوں کے پیٹ سے ( اس حال میں نکالا ) اور یہ کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم اس کا شکرادا کرو

By Kanzul Eman

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤوں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے ( ف۱۷۰ ) اور تمہیں کان اور آنکھ اور دل دیئے ( ف۱۷۱ ) کہ تم احسان مانو ، ( ف۱۷۲ )

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے ( اس حالت میں ) باہر نکالا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر بجا لاؤ