Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْجْلَالَۃُ کے معنی ہیں عظیم القدر یعنی قدر و منزلت میں بڑا یعنی بلند مرتبہ ہونا کے ہیں اور (ۃ) کے بغیر اَلْجَلالِ کہا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں عظمت کی آخری حد جس کے بعد اور مرتبہ نہ ہو۔ اسی لیے یہ اﷲ تعالیٰ کی وصف کے ساتھ مختص ہے۔ اور دوسروں کے حق میں استعمال نہیں ہوتا، چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (ذُو الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ) (۵۵:۲۷) صاحب جلال و عظمت۔ اَلْجَلِیْلُ: اور یہ باری تعالیٰ کے ساتھ مختص نہیں ہے۔ اﷲ تعالیٰ کو اَلْجْلِیْلُ (1) یا تو اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس نے بڑی بڑی عظیم الشان چیزوں کو پیدا کیا ہے جن سے اس کی ذات بابرکت پر استدلال ہوسکتا ہے اور یا اﷲ تعالیٰ کی ذات اَلْجْلِیل اس لیے ہے کہ وہ احاطہ سے بلند ہے اور یا اس (2) لیے کہ اس کے ذریعہ اس کا ادراک نہیں ہوسکتا۔ اصل وضع کے اعتبار سے جَلِیل کا لفظ ہر اس چیز پر بولا جاتا ہے، جو جسامت کے اعتبار سے بڑی بھی ہو اور غلیظ یعنی موٹی اور سخت بھی پھر معنی غلظت کے اعتبار سے یہ دقیق کے مقابلہ میں استعمال ہونے لگا ہے اور عظیم کا لفظ صغیر کے مقابلہ میں، چنانچہ کہا جاتا ہے جَلِیل و دقیق و عظیم و صغیر اور باہم مقابلہ کے اعتبار سے اونٹ کو جلیل اور بھیڑ بکری کو حقیر کہا جاتا ہے۔ چنانچہ محاورہ ہے: (3) مالہ جَلِیْل وَلا دقیق (کہ اس کے پاس نہ اونٹ ہے اور نہ بھیڑ بکری) مَا اَجَلَّنِیْ وَلَا اَدقَّنِی (اس نے مجھے نہ اونٹ دئیے اور نہ بھیڑ بکری) … یہ اس کے اصل معنی ہیں … پھر یہ لفظ ہر بڑی اور چھوٹی چیز پر بولا جاتا ہے۔ اَلْجَلَالَۃُ: خاص کر کلاں جسم اونٹنی کو کہتے ہیں اور اَلْجِلَّۃ کلاں سال کو۔ اَلْجَلل ہر بڑی چیز۔ کار بزرگ۔ جَللت کذا: میں نے اس کا بڑا حصہ لے لیا۔ تجللت البعیر (4) میں نے کلاں جسم اونٹ یا ان کی بڑی مقدار لی۔ اَلْجَلل (5) (ایضًا) جو مینگنی اٹھائی جائے۔ اسی سے کنایۃ ہر حقیر چیز کو جلل کہا جاتا ہے۔ شاعر نے کہا ہے۔ (6) (۹۱) کل مصیبۃ بعدہٗ جَلَل۔ کہ ہر مصیبت اس کے بعد حقیر ہے۔ اَلْجُلُّ کے معنی مصحف کے غلاف کے ہیں پھر اس سے مصحف کو مَجَلَّۃ کہا جانے لگا ہے۔ (7) اَلْجُلْجُلَۃ جس کے معنی حکایت صوت کے ہیں وہ اس مادہ سے نہیں ہے اور اسی سے سَحَابٌ مُجَلْجِلٌ کا محاورہ ہے، جس کے معنی گرجنے والے بادل کے ہیں۔ ہاں سَحَابٌ مُجَلِّلٌ کا محاورہ اس مادہ سے ہے، جس کے معنی عام بارش برسانے والے بادل کے ہیں۔ گویا وہ پانی اور نباتات سے زمین کو چھپا دیتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْجَلٰلِ سورة الرحمن(55) 27
الْجَلٰلِ سورة الرحمن(55) 78