ھَبَا (ن) اَلْغُبَارُ کے معنی غبار کے اڑنے اور فضا میں پھیل جانے کے ہیں اور ھَبْرَۃٌ (بروزن) غَبْرَۃٌ اور ھَبَاء کے معنی غبار یا ان کے باریک ذرّات کے ہیں جو کمرے کے اندر روشندان سے دھوپ کی کرنیں اندر پڑنے سے اڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فَجَعَلۡنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا) (۲۵:۲۳) اور ان کو اس طرح رائیگاں کردیں گے۔ جیسے بکھری ہوئی دھول۔ (فَکَانَتۡ ہَبَآءً مُّنۡۢبَثًّا) (۵۶:۶) تو (پہاڑ ایسے) ہوجائیں گے (جیسے) ذرّے پڑے ہوئے اڑرہے ہیں۔