Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम बढ़ेंगे उस कर्म की ओर जो उन्होंने किया होगा और उसे उड़ती धूल कर देंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم اُن کے ہرعمل کی طرف آئیں گے جوانہوں نے کوئی بھی عمل کیاتھاتوہم اُسے اُڑتی ہوئی خاک بنادیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم ان کے ہر اس عمل کی طرف ، جو انہوں نے کیا ہوگا ، بڑھیں گے اور اس کو پراگندہ غبار بنادیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم ان کے ان کاموں کی طرف متوجہ ہوں گے جو انہوں نے کئے ہوں گے ۔ اور انہیں پراگندہ غبار بنا دیں گے ۔

By Moudoodi

اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اسے لے کر ہم غبار کی طرح اڑا دیں گے ۔ 37

By Mufti Naeem

اور ہم جو نیک عمل انہوں نے کیے تھے ان کی طرف متوجہ ہوں گے پس ہم انہیں ( بے کار ) بکھری ہوئی خاک بنادیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے ( دنیا میں ) جو عمل کیے ہیں ، ہم ان کا فیصلہ کرنے پر آئیں گے تو انہیں فضا میں بکھرے ہوئے گرد و غبار ( کی طرح بے قیمت ) بنا دیں گے ۔ ( ٨ )

By Noor ul Amin

اورجو کچھ انہوں نے دنیامیں عمل کیا ہوگاہم اس کی طرف متوجہ ہوں گے تواسے اڑتا ہوا غبار بنادینگے

By Kanzul Eman

اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ( ف٤۷ ) ہم نے قصد فرما کر انھیں باریک باریک غبار ، کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں ( ف٤۸ )

By Tahir ul Qadri

اور ( پھر ) ہم ان اعمال کی طرف متوجہ ہوں گے جو ( بزعمِ خویش ) انہوں نے ( زندگی میں ) کئے تھے تو ہم انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے