Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکَبْتُ: (ض) کسی کو سختی اور ذلت کے ساتھ واپس کردینا۔قرآن پاک میں ہے۔ (کُبِتُوۡا کَمَا کُبِتَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ) (۵۸۔۵) وہ اسی طرح ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کیے گئے تھے۔ (لِیَقۡطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَوۡ یَکۡبِتَہُمۡ فَیَنۡقَلِبُوۡا خَآئِبِیۡنَ ) (۳۔۱۲۷) (یہ خدا نے) اس لئے کیا کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل و مغلوب کردے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
كُبِتَ سورة المجادلة(58) 5
كُبِتُوْا سورة المجادلة(58) 5
يَكْبِتَھُمْ سورة آل عمران(3) 127