اَلْحَیض : وہ خون جو مخصوص دنوں میں صفت خاص کے ساتھ عورت کے رحم سے جاری ہوتا ہے اسے حیض کہا جاتا ہے اور مَحیض کے معنیٰ حیض، وقتِ حیض اور مقام حیض کے ہیں۔ کیونکہ فعل سے اس قسم کے مصادر مَفعَلٌ کے وزن پر آتے ہیں جیسے مَعَاشٌ وَمَعَادٌ اور شاعر کے قول (1) (الکامل) (۱۲۶) لَا یَسْتَطِیْعُ بِھَا القُرادُ مَقِیلًا (کہ چچڑی اس میں قیلولہ کی جگہ بھی نہیں پاتی) میں مقیلا ظرف ہے یعنی قیلولہ کرنے کی جگہ گو بعض نے کہا ہے کہ یہ مصدر ہے اور کہا جاتا ہے مَافِی بُرِّکَ مَکیل وَمکالٌ کہ تیرے غلہ میں ماپ نہیں ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْمَحِيْضِ | سورة البقرة(2) | 222 |
الْمَحِيْضِ | سورة البقرة(2) | 222 |
الْمَحِيْضِ | سورة الطلاق(65) | 4 |
يَحِضْنَ | سورة الطلاق(65) | 4 |