Blog
Books
Search Quran
Lughaat

الصَّغُوْ (ن) کے معنی جھکنے اور ما ئل ہو نے کے ہیں مثلاً صَغَتِ النُّجُو مُ وَ الشَّمْسُ : ستا رو ں یا سو رج کا ما ئل بہ غرو ب ہو نا ۔ صَغیْتُ الْاِ نَا ئَ وَاَصْغَیتُہُ : میں نے بر تن کو ما ئل کر دیا ۔ جھکا دیا ۔ وَاَصْغَیْتُ اِلیٰ فُلاَنٍ میں نے اس کی طرف کان لگا یا ۔ اس کی با ت سننے کے لیے ما ئل ہوا ۔ قرآن پا ک میں ہے : (وَ لِتَصۡغٰۤی اِلَیۡہِ اَفۡـِٕدَۃُ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ ) (۶۔۱۱۳) اور وہ ایسے کا م ) اس لیے بھی (کر تے تھے ) کہ جو لو گ آ خرت پر ایما ن نہیں رکھتے ۔ ان کے دل اس کی طرف ما ئل رہیں ۔ اور کلا م عرب میں صَغَوْ تُ اِلَیہ اَصغُو صَغْوًا وَصَغَیْتُ اَ صغٰی صُغِیًّا : (دونو ں طرح ) منقول ہے بعض نے اَصْغَیْتُ اُصْغِیْ : یعنی با ب افعا ل بھی استعما ل کیا ہے اور جو لو گ کسی کے طرفدار اور حما یتی ہو ں ۔ انہیں صَاغِیَۃُ الرَّجُلِ کہا جا تا ہے فُلا َنٌ مَصْغِیٌّ اِ نَا ئُہٗ : فلا ں بدنصیب ہے (1) اور کبھی یہ ہلا کت سے بھی کنا یہ ہو تا ہے ۔ عَیَنُہٗ صَغْوَائُ اِلیٰ کَذَا : وہ فلا ں چیز کی طرف ما ئل ہے اور اَلصَّغْیُ کے معنی تا لو یا آنکھ میں کجی کے ہیں ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
صَغَتْ سورة التحريم(66) 4
وَلِتَصْغٰٓى سورة الأنعام(6) 113