Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلسَّحْقُ: (ض ک) اس کے اصل معنیٰ کسی چیز کو ریزہ ریزہ کرنے کے ہیں۔ زیادہ تر دوا کے پینے پر اس کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے سَحَقْتُہٗ فَانْسَحَقَ: میں نے دوا کو پیسا چنانچہ وہ پس گئی أَسْحَقَ الثَّوْبُ کے معنیٰ کپڑے کا پرانا ہوجانا کے ہیں اور پرانے کپڑے کو سَحَقٌ کہا جاتا ہے اسی سے أَسْحَقَ الضَّرعُ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ ہیں دودھ خشک ہوجانے کی وجہ سے تھن مرجھا گئے …… اور ہوسکتا ہے کہ ’’اِسْحٰق‘‘ (علم) بھی اسی سے مشتق ہو اس صورت میں یہ اسم منصرف ہوگا۔ اور کپڑے کے بوسیدہ کردینے پر سَحَقَہُ اﷲُ کے معنیٰ ہیں اﷲ تعالیٰ اسے ہلاک کرے اسی سے فرمایا: (فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ) (۶۷:۱۱) کہ دوزخیوں کے لئے دوری ہے۔ اور فرمایا: (اَوۡ تَہۡوِیۡ بِہِ الرِّیۡحُ فِیۡ مَکَانٍ سَحِیۡقٍ) (۲۲:۳۱) یا اس کو ہوا کسی دور جگہ لے کر ڈال دے گی۔ اور استعارہ کے طور پر جاری خون کو مُنْسَحَقٌ وَسَحُوقٌ کہا جاتا ہے جیسے مزرُوْرٌ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَحِيْقٍ سورة الحج(22) 31
فَسُحْقًا سورة الملك(67) 11

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220